اسپورٹس

Indw vs Banw: شیفالی ورما کا کمال، دوسرے ٹی-20 میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 8 رنوں سے ہرایا، سیریز پر کیا قبضہ

INDW vs BANW T20i: ہندوستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی-20 مقابلے میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ لواسکورمقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے سامنے 96 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم اس چھوٹے سے ہدف کے آگے لڑکھڑاگئی۔ ہندوستانی ٹیم کی بہترین گیند بازی کے سامنے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 87 رنوں پرآل آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کی طرف سے کپتان نگارسلطانہ (38 رن) ہی ٹیم انڈیا کی گیند بازی کا کچھ حد تک مقابلہ کرسکیں۔ اس کے بعد کوئی بھی دوسرا کھلاڑی دہائی کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکا۔ ڈھاکہ میں کھیلے گئے دوسرے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کی طرف سے دیپتی شرما اور شیفالی ورما نے 3-3 وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ منی منو نے 2 وکٹ اپنے نام کئے۔ آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 10 رنوں کی ضرورت تھی اور کپتان ہرمن پریت نے شیفالی کے ہاتھوں میں گیند تھما دی۔ شیفالی نے کپتان کو مایوس نہیں کیا۔ پہلی گیند پر ایک رن ضرور بنا، لیکن بنگلہ دیش نے رن آؤٹ کے طور پر ایک وکٹ اور گنوا دیا۔

شیفالی ورما نے آخری اوور میں کیا کمال

دوسری گیند پر شیفالی نے ناہیدہ کو پویلین بھیج دیا۔ تیسری گیند پر شیفالی نے کوئی رن نہیں دیا جبکہ چوتھی گیند پر شیفالی نے فہیمہ کا کیچ لپک کربنگلہ دیش کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔ پانچویں گیند پر بھی بنگلہ دیش کی ٹیم کوئی رن نہیں بناسکی اور آخری گیند پر وکٹ لینے کے ساتھ ہی شیفالی نے میچ ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا۔ شیفالی نے ایک ہی اوور میں تین وکٹ حاصل کئے جبکہ بنگلہ دیش نے آخری اوور میں 4 وکٹ گنوا دیئے اور ٹیم صرف ایک رن ہی بناسکی۔

اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم کی شروعات گزشتہ میچ کے مقابلے بہتر رہی تھی۔ شیفالی ورما اور اسمرتی مندھانا شاندار فارم میں نظرآرہی تھیں، لیکن 33 رنوں کے اسکور پر اسمرتی مندھانا کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی وکٹ گرنے کا سلسلہ ایسا شروع کیا کہ پوری ٹیم 100 رن بھی نہیں بناسکی۔ جیمیما روڈرنگس 8 رن اور کپتان ہرمن پریت کور بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئیں۔

ہندوستان نے جیتی سیریز

اس کے بعد یاستیکا بھاٹیہ (11)، دیپتی شرما (10) اورامرجوت کور (14) کے دہائی کے اسکور کی مدد سے ٹیم انڈیا 8 وکٹ کے نقصان پر 95 رنوں تک پہنچ سکی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے سلطانہ خاتون نے 3 اور فہیم خاتون نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ٹیم انڈیا نے 7 وکٹ سے جیتا تھا۔ اس طرح سے ہندوستان نے سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

16 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago