جیوتی موریہ کو پریاگ راج کی فیملی کورٹ میں پیش ہونا تھا، لیکن وہ آج عدالت میں حاضر نہیں ہو پائیں۔ جیوتی کے وکیل نے عدالت میں غیر حاضری سے متعلق معذرت کے لیے درخواست دائر کی۔ دوسری طرف آلوک نے جیوتی کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی کاپی مانگی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں شوہراور بیوی سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ آلوک موریہ نے اپنی بیوی جیوتی پر کئی سنگین الزامات لگائے جب کہ جیوتی نے آلوک موریہ سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔ عدالت سے نکلنے کے بعد آلوک موریہ نے کہا کہ ان کی بیوی جیوتی موریہ کو سزا ملنی چاہیے۔ تاہم وہ صرف اپنے بچوں کے لیے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں۔
جیوتی پر آلوک نے لگائے جعلسازی کا الزام
اب تک جیوتی موریہ اور ان کے شوہر آلوک موریہ کا یہ معاملہ صرف دھوکہ دہی کا تھا، لیکن اب جعلسازی کا معاملہ بھی سامنے آگیا ہے۔ ایس ڈی ایم جیوتی موریہ اور ان کے شوہر آلوک موریہ کے درمیان جھگڑے میں اب ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ آلوک موریہ نے اپنی بیوی جیوتی موریہ پر جعلسازی کا الزام لگاتے ہوئے حکومت کو ایک شکایتی خط بھیجا ہے، جس میں آلوک موریہ نے الزام لگایا ہے کہ جیوتی موریہ نے جعلسازی کے ذریعے اپنی پہلی نوکری حاصل کی۔ آلوک کے مطابق، پریاگ راج کے دیو پریاگ جھلوا میں رہنے والی جیوتی موریہ کی پہلی نوکری ایک سرکاری اسکول میں پرائمری ٹیچر کی تھی، جو اس نے جعلسازی سے حاصل کی تھی۔
جیوتی نے آلوک کے خلاف درج کرایا جہیز ہراسانی کا مقدمہ
جیوتی موریہ اس وقت اتر پردیش میں بریلی کی شوگر مل جی ایم کے طور پر تعینات ہیں۔ انہوں نے پریاگ راج کے دھومان گنج پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر آلوک موریہ کے خلاف جہیز ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ شکایت میں اپنے شوہر اور سسرال والوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے جیوتی نے اپنے شوہر آلوک موریہ کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی اشوک موریہ، ونود موریہ اور بھابی پرینکا موریہ کے خلاف نامزدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ اس سلسلے میں دھوم گنج پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی ثبوت ہیں وہ دونوں خاندانوں کے درمیان خفیہ ہیں۔ ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…