اسپورٹس

Asian Games 2023: ایشیائی کھیلوں میں چھٹے دن ہندوستان کی اچھی کارکردگی جاری، 31 تمغوں کے ساتھ ہندوستان میڈل ٹیبل میں چوتھے مقام پر برقرار

Asian Games 2023: چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز بھارت کے لیے بہت اچھے ثابت ہو رہے ہیں۔ ہندوستان نے اب تک 8 طلائی، 11 چاندی اور 12 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ 31 تمغوں کے ساتھ ہندوستان میڈل ٹیبل میں چوتھے مقام پر برقرار ہے۔ اگر یہ کارکردگی جاری رہی تو ہندوستان ایشین گیمز میں اپنا بہترین اسکور حاصل کرسکتا ہے۔

ہندوستان کو شوٹنگ میں ایک اور تمغہ

ہندوستان کو شوٹنگ میں ایک اور تمغہ ملا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے 50 میٹر رائفل ایونٹ میں گولڈ کو نشانہ بنایا ہے۔ سوپنل، ایشوریا تومر اور اکھل کی ہندوستان کی تکڑی نے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ 7 گولڈ کے ساتھ ہندوستان اب میڈل ٹیبل میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

منیکا بترا نے کوارٹر فائنل میں بنائی جگہ

ٹیبل ٹینس میں ہندوستان کی سب سے بڑی امید منیکا بترا نے تمغے کی طرف ایک اور قدم بڑھایا ہے۔ منیکا بترا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ منیکا نے پری کوارٹر فائنل میچ 6 گیمز میں ہی جیت لیا ہے۔

ہندوستان کو چھٹے دن پہلا تمغہ شوٹنگ سے ملا

ہندوستان کو چھٹے دن پہلا تمغہ ملا ہے۔ یہ تمغہ شوٹنگ سے آیا ہے۔ ایشا، پلک اور دیویا کی تینوں نے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ وہیں اسکواش ویمنز ٹیم ایونٹ میں بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ تاہم شکست کے باوجود ہندوستان کانسی کے تمغے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ ایشیائی کھیلوں کا چھٹا دن ہندوستان کے لیے بہت اچھا جا رہا ہے۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے پیش کی مبارکباد 

دیویا تھڈیگول، ایشا سنگھ اور پالک کو 10 میٹر ایئر پسٹل ویمنز ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر وزیر اعظم نے مبارکباد پیش کی ہے۔ پی ایم مودی ایکس پر لکھا، “دیویا تھڈیگول، ایشا سنگھ اور پالک کو 10 میٹر ایئر پسٹل ویمنز ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔ ان کی کامیابی کئی آنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔”

 

سندھو کو تھائی کھلاڑی سے ملی شکست

وہیں پی وی سندھو نے مایوس کیا ہے۔ سندھو کو تھائی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سندھو نے پہلا گیم 21-14 سے جیتا تھا۔ لیکن اس کے بعد سندھو اگلے دو گیمز 15-21 اور 14-21 سے ہار گئیں۔ بھارت کو اب اشمیتا اور انوپما سے امیدیں وابستہ ہیں۔ لیکن اب ہندوستان کے لیے یہ چیلنج بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

13 mins ago