Asian Games 2023 6th Day, India: رام کمار رامناتھن اور ساکیت مائنینی کی ہندوستانی جوڑی نے ٹینس کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ہندوستانی جوڑی کو فائنل میں چینی تائپا کے خلاف 6-4، 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی جوڑی سے گولڈ کی توقع تھی، لیکن رام کمار رامناتھن اور ساکیھ مائنینی اس پر کھرے نہیں اتر سکے۔ ہندوستانی جوڑی کو میچ کے دونوں سیٹوں میں یکساں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستانی جوڑی نے پہلا سیٹ 6-4 سے گنوایا
ہندوستانی جوڑی نے پہلا سیٹ 6-4 سے گنوایا۔ اس کے بعد دوسرے سیٹ میں بھی چائنیز تائپے نے رام کمار رامناتھن اور ساکیت مائنینی کی ہندوستانی جوڑی کو 6-4 سے شکست دے دی۔ اس طرح دونوں سیٹ ہارنے کے بعد ہندوستان ٹینس مقابلوں میں گولڈ حاصل نہ کرسکا اور اسے چاندی پر ہی مطمئن ہونا پڑا۔ ہندوستان کے لیے یہ 10 واں چاندی کا تمغہ تھا۔ یہ ایشین گیمز میں رام کمار رامناتھن کے لیے پہلا اور ساکیت مائنینی کے لیے تیسرا تھا۔
شوٹنگ میں بھارت کی شاندار کارکردگی جاری
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایشین گیمز کے آغاز سے ہی ہندوستان نے شوٹنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے شوٹنگ میں ایشین گیمز کا پہلا طلائی تمغہ بھی جیتا۔ چھٹے دن بھی ہندوستان نے شوٹنگ کے ذریعے ایک اور طلائی تمغہ جیتا ہے۔ اب تک ہندوستان نے مجموعی طور پر شوٹنگ میں 15 تمغے جیتے ہیں۔
مردوں کی ٹیم نے اپنے نام کیا عالمی ریکارڈ
چھٹے دن، سوپنل کسالے، ایشوری تومر اور اکھل شیوران کی تکڑی نے 50 میٹر رائفل تھری پی مردوں کے مقابلے میں ہندوستان کو طلائی تمغہ دلایا۔ اس جیت کے ساتھ ہی مردوں کی ٹیم نے عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ بھی چھٹے دن شوٹنگ میں آیا۔ ملک کی خواتین ٹیم نے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ خواتین کی ٹیم میں ایشا، دویا اور پلک کی تکڑی شامل تھیں۔
چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز بھارت کے لیے بہت اچھے ثابت ہو رہے ہیں۔ ہندوستان نے اب تک 8 طلائی، 11 چاندی اور 12 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ 31 تمغوں کے ساتھ ہندوستان میڈل ٹیبل میں چوتھے مقام پر برقرار ہے۔ اگر یہ کارکردگی جاری رہی تو ہندوستان ایشین گیمز میں اپنا بہترین اسکور حاصل کرسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…