اسپورٹس

Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ

نئی دہلی : ایشین گیمز 2026 میں بھارت نے ساتواں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ کمپاؤنڈ تیر اندازی کے خواتین ٹیم ایونٹ میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو 238-234 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ بھارت کی چکیتا، پریتیکا اور جیوتی کی تین رکنی ٹیم نے 238 پوائنٹس اسکور کیے، جو کمپاؤنڈ تیر اندازی کے خواتین ٹیم ایونٹ کا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ جنوبی کوریا کے نام تھا۔

پہلے سیٹ سے ہی بھارت نے بنائی برتری

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی برتری قائم رکھی۔ پہلے سیٹ میں بھارتی تیراندازوں نے پرفیکٹ 60 کا اسکور کیا، جبکہ چین کی ٹیم 58 پوائنٹس ہی بنا سکی۔ اس کے بعد بھارت نے میچ کے اختتام تک اپنی برتری برقرار رکھی۔جیوتی، چکیتا اور پریتیکا نے 24 میں سے 22 شاٹس پر 10 پوائنٹس حاصل کیے، جس سے بھارتی ٹیم کی مضبوط کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

دوسرے اور تیسرے سیٹ میں بھی برتری برقرار

دوسرے سیٹ میں بھی بھارت نے چین کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے 59 پوائنٹس بنائے، جبکہ چین 58 پوائنٹس ہی حاصل کر سکا۔ اس طرح بھارت کی مجموعی برتری 3 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔تیسرے سیٹ میں چین نے پرفیکٹ 60 کا اسکور کیا، جبکہ بھارتی ٹیم نے 59 پوائنٹس حاصل کیے۔ اس کے باوجود بھارت کی برتری برقرار رہی اور تیسرے سیٹ کے اختتام پر مجموعی اسکور 178-176 بھارت کے حق میں تھا۔

آخری سیٹ میں پرفیکٹ 60، گولڈ پر لگایا نشانہ

آخری سیٹ میں بھارتی تیراندازوں کے سامنے صرف اپنی برتری برقرار رکھنے کا چیلنج تھا۔ دباؤ کے باوجود جیوتی، پریتیکا اور چکیتا نے شاندار تیر اندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر پرفیکٹ 60 کا اسکور کیا۔چین کی ٹیم آخری سیٹ میں 59 پوائنٹس بنا سکی۔ یوں بھارت نے مجموعی طور پر 238 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے چین کو 234 پوائنٹس پر روک دیا اور طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔

سیٹ وار اسکور:

پہلا سیٹ: 60-58
دوسرا سیٹ: 59-58
تیسرا سیٹ: 59-60
چوتھا سیٹ: 60-59

بھارت نے قائم کیا عالمی ریکارڈ

خواتین کے کمپاؤنڈ ٹیم ایونٹ میں اس سے پہلے عالمی ریکارڈ جنوبی کوریا کے نام تھا۔ جنوبی کوریا نے 2014 کے ایشین گیمز کے فائنل میں 238 پوائنٹس اسکور کرکے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔اب بھارت کی جیوتی، پریتیکا اور چکیتا نے فائنل میں 238 پوائنٹس حاصل کرکے اس عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ بھارتی ٹیم نے پورے مقابلے کے دوران صرف 2 مرتبہ 10 پوائنٹس سے کم اسکور کیا، جو اس کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

دہلی کی ریس کورس مسجد بچانے کے لئے جمعیۃ علماء ہند سرگرم، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو سے ملاقات

میمورنڈم میں مسجد اور قبرستان کی موجودہ صورتِ حال پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا…

30 minutes ago