نئی دہلی : دہلی میں ہونے والی انڈیا الائنس کی میٹنگ سے پہلے دارالحکومت کا سیاسی ماحول گرماتا نظر آ رہا ہے۔ وسطی دہلی کے کئی علاقوں میں ایسے پوسٹر لگائے گئے ہیں، جن کے ذریعے اپوزیشن لیڈروں پر الیکشن کمیشن اور ای وی ایم کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان پوسٹرز میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے لیڈر ابھیشیک بنرجی کی تصاویر استعمال کی گئی ہیں۔
جیتے تو ای سی آئی کو تالی، ہارے تو گالی
سامنے آئے پوسٹرز میں اپوزیشن اتحاد کےلیڈروں سے مختلف سوالات پوچھے گئے ہیں۔ ایک پوسٹر پر لکھا ہے، ’انڈیا الائنس کا دوغلا پن، جیتے تو ای سی آئی کو تالی، ہارے تو ای سی آئی کو گالی‘۔اس پیغام کے ذریعے اپوزیشن پر الیکشن کمیشن کے حوالے سے مبینہ طور پر الگ الگ موقف اختیار کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پوسٹرز میں اپوزیشن لیڈروں کی تصاویر کے ساتھ الیکشن کمیشن، ای وی ایم اور انتخابی عمل سے متعلق سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔
Delhi: Ahead of the INDIA bloc meeting in Delhi, posters accusing Opposition leaders of political double standards regarding the Election Commission of India (ECI) and Electronic Voting Machines (EVMs) have surfaced across central Delhi. pic.twitter.com/sVd26pvYKr
— IANS (@ians_india) September 30, 2026
راہل گاندھی کو بہار انتخابات کے معاملے پر گھیرنے کی کوشش
ایک دوسرے پوسٹر میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بہار انتخابات سے متعلق معاملے پر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پوسٹرز میں اپوزیشن رہنماؤں کی تصاویر کے ساتھ انتخابی عمل اور الیکشن کمیشن سے متعلق مختلف سوالات درج کیے گئے ہیں۔
ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن پر میٹنگ میں ہوگی بحث
،انڈیا بلاک کی یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اپوزیشن جماعتیں ایس آئی آر اور الیکشن کمیشن سے متعلق مسائل پر مسلسل سوالات اٹھا رہی ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ اور انتخابی عمل کو لے کر اپنی تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ ایسے میں میٹنگ سے عین پہلے دہلی کی سڑکوں پر لگے یہ پوسٹر سیاسی بحث کا نیا موضوع بن گئے ہیں۔ ایک طرف اپوزیشن جماعتیں میٹنگ میں الیکشن کمیشن اور ایس آئی آر جیسے مسائل پر آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے والی ہیں، تو دوسری جانب پوسٹرز کے ذریعے انہی معاملات کو لے کر اپوزیشن پر حملہ کیا جا رہا ہے۔
پوسٹر کس نے لگائے؟ ابھی واضح نہیں
ان پوسٹرز کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے اور انہیں کس تنظیم یا شخص نے لگوایا ہے، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ پوسٹرز سامنے آنے کے بعد ان کے حوالے سے سیاسی بحث ضرور تیز ہو گئی ہے۔ انڈیا الائنس کی میٹنگ سے پہلے دہلی میں سامنے آنے والے اس پوسٹر وار نے دارالحکومت کے سیاسی ماحول میں ہلچل بڑھا دی ہے۔
بھارت ایکسپریس ارد
چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…
سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…
CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے…
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…