ونیش پھوگاٹ کو دہلی ہائی کورٹ سے راحت
انڈین ریلوے نے پیرکوونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ جمعہ کے روزکانگریس میں شامل ہونے سے پہلے دونوں پہلوانوں کی نوکری سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کانگریس میں شامل ہونے کے فوراً بعد پارٹی نے جولانا سے ونیش پھوگاٹ کوہریانہ اسمبلی الیکشن کا ٹکٹ دے دیا جبکہ بجرنگ پونیا کواپنے کسان ونگ میں شامل کیا۔
استعفیٰ منظورہونے سے ونیش پھوگاٹ کو بڑی راحت ملی ہے۔ اب ان کے الیکشن لڑنے کا راستہ پوری طرح سے صاف ہوگیا ہے۔ اگران کا استعفیٰ منظورنہیں ہوتا توونیش پھوگاٹ کے الیکشن لڑنے پراترنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ قانون کہتا ہے کہ اگرکوئی شخص کسی سرکاری عہدے پربیٹھا ہے اوراگروہ الیکشن لڑنا چاہتا ہے تو سب سے پہلے اسے استعفیٰ دے کرمحکمہ سے این اوسی لینی پڑتی ہے۔
پرچہ نامزدگی داخل کرتے وقت این اوسی کوبھی دستاویزمیں لگانا پڑتا ہے تبھی ریٹرننگ آفیسردرخواست کو منظورکرے گا۔ ہریانہ میں 5 اکتوبرکو اسمبلی الیکشن ہونا ہے، جس کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی جا رہی ہے۔ اس کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہے، جس سے ٹھیک پہلے ونیش پھوگاٹ کے لئے یہ راحت کی خبر ہے۔
ونیش پھوگاٹ کو جولانا سے ٹکٹ
کانگریس نے ونیش پھوگاٹ کو ان کی سسرال جولانا سے ٹکٹ دیا ہے۔ جولانا سیٹ پرکانگریس لمبے وقت سے جیت کا انتظارکررہی ہے۔ کانگریس کواس سیٹ پرآخری بار2005 میں جیت ملی تھی۔ پارٹی کی خراب ہوتی ہوئتی شبیہ کوبہتربنانے کے لئے پارٹی نے ونیش پھوگاٹ کوامیدواربناکربڑا داؤں کھیلا ہے۔ ونیش پھوگاٹ کا مقابلہ موجودہ جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) رکن اسمبلی امرجیت ڈھانڈا سے ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گوبر سے ٹائلیں اور کھپریل تیار کرنے، گوبر گیس کے ذریعے توانائی…
لیفٹیننٹ گورنر نے خوشی کا اظہار کیا کہ شام کے مصروف اوقات میں پارک میں…
امیدواروں کا انتخاب درخواستوں کی جانچ، تحریری امتحان، انٹرویو اور دستاویزات کی تصدیق کی بنیاد…
لیفٹیننٹ گورنر نے انڈمان و نکوبار جزائر کو قومی یکجہتی، سماجی ہم آہنگی اور ملک…
سمپوزیم میں جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم زیڈ عابدین نے بطور مہمانِ…
پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…