اسپورٹس

Sai Sudharsan Ruled Out Sri Lanka Test Series: ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، سری لنکا ٹسٹ سیریز سے باہر ہوا اسٹار بلے باز

سری لنکا دورے پرگئی ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اسٹارہندوستانی بلے بازسائی سدرشن سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریزسے باہرہوگئے ہیں۔ ٹیم انڈیا بغیرسائی سدرشن کے ہی سری لنکا گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سدرشن 8 اگست کوسری لنکا جائیں گے۔ وہ بنگلوروواقع سی اوای میں بازآباد کاری سے گزررہے تھے، لیکن ہفتہ کے روزہ وہ اس اہم سیریز سے باہرہوگئے۔

سائی سدرشن کودائیں پیرمیں اسٹریس کی شکایت ہے۔ انہوں نے بازآباد کاری کا عمل شروع کردیا تھا اوربلے بازی اورفیلڈنگ کی پریکٹس بھی کررہے تھے، لیکن ابھی بھی انہیں کچھ پریشانی ہے، جس کی وجہ سے وہ سری لنکا سیریزمیں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ بی سی سی آئی نے ابھی سائی سدرشن کے ری پلیسمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن جلد ہی بی سی  سی آئی سائی سدرشن کے ری پلیسمنٹ کا اعلان کرے گی۔

 ہندوستان کے 14 کھلاڑی ہی سری لنکا گئے تھے۔ سدرشن کو فٹ ہونے کے بعد سری لنکا جانا تھا۔ ہندوستان کو15 اگست سے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹسٹ میچ کھیلنا ہے۔ بتایا گیا تھا کہ سدرشن اس میچ سے پہلے ٹیم انڈیا سے جڑجائیں گے اورپلیئنگ الیون کے لئے دستیاب رہیں گے۔ حالانکہ اب سائی سدرشن سری لنکا کے خلاف دومیچوں کی ٹسٹ سیریزسے باہرہوگئے ہیں۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخرسائی سدرشن کی جگہ کسے ٹیم انڈیا میں شامل کیا جائے گا۔ انہیں ری پلیس کرنے کے دوبڑے دعویدارہیں۔ اس میں ریتوراج گائیکواڑاورسرفرازخان کا نام شامل ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ سلیکٹرس کسے موقع دیتے ہیں۔

سائی سدرشن کے باہرہونے کے بعد سری لنکا ٹسٹ سیریزکے لئے ٹیم انڈیا: شبھمن گل (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جریل (وکٹ کیپر)، رویندرجڈیجہ، کلدیپ یادو، مانو ستھار، عاقب نبی ڈار، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، گرنوربراڑ، دیودت پڈکل اورسارانش جین۔

ہندوستان-سری لنکا ٹسٹ سیریز کا شیڈول

پہلا ٹسٹ: 15 سے 19 اگست (2026)، گالے انٹرنیشنل اسٹیڈیم، گالے

دوسرا ٹسٹ: 23 سے 27 اگست (2026) سنلیج اسپورٹس کلب، کولمبو

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Deepika Padukone: بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کے گھر ایک بار پھر ننھی پری کی آمد، دیپیکا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی خوشخبری

دیپیکا پڈوکون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔…

31 minutes ago

Gold-Silver Price: فیڈرل ریزرو کے شرح سود بڑھانے کے بعد سونے میں تیزی، جانیے تازہ قیمتیں

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کے اضافے کے…

32 minutes ago

Iran Executes Spying Person: اسرائیل کو خفیہ معلومات بھیجنے والا جاسوس گرفتار، ایران نے دی پھانسی

ایرانی عدلیہ کے مطابق حسین پدران نے اصفہان میں فوجی اور میزائل تنصیبات سے متعلق…

1 hour ago

Lalan Singh JDU Prabodhan Programme: جنتا دل یونائیٹڈ کے پروگرام میں غیر حاضری پر لالن سنگھ کی وضاحت، کہا ’میں گجرات میں تھا‘

مرکزی وزیر نے کہا، پروگرام کی پیشگی اطلاع نہیں تھی، پارٹی میں کسی طرح کا…

2 hours ago