اسپورٹس

India won the Ranchi ODI: کنگ کوہلی کی سنچری اننگز جنوبی افریقہ کی بلے بازی پر پڑی بھاری، بھارت نے 17 رن سے ہرایا، سیریز میں ایک-صفر کی برتری

جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم، رانچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے شکست دی۔ ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا، مگر بھارتی بلے بازوں نے اسے غلط ثابت کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی خراب شروعات اور پھر زبردست مزاحمت

350 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور ٹیم نے صرف 11 رنز پر اپنے ابتدائی تین وکٹیں کھو دیں۔ تاہم درمیانی اور نچلے آرڈر کے کھلاڑیوں نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے شاندار مزاحمت کی اور میچ کو دلچسپ مرحلے تک پہنچایا۔ میتھیو بریٹزکے نے 72 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، جب کہ مارکو یانسن نے صرف 39 گیندوں پر 70 رنز بناکر امیدیں روشن کیں۔ کوربن بوش نے بھی 67 رنز بناکر جنوبی افریقہ کو مقابلے میں بنائے رکھا۔ آخری مراحل میں پی سبریئن اور برگر نے 17-17 رنز کی شراکت سے ٹیم کو مزید قریب پہنچایا اور نچلے آرڈر نے آخری دو وکٹوں پر 62 رنز جوڑ کر بھارت کی فکر بڑھائی، مگر تمام کوششیں ناکام رہیں اور پوری ٹیم 49.2 اوور میں 332 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارتی بولرز کی شاندار کارکردگی اور سیریز میں سبقت

بھارت کی جیت میں گیندبازوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ کلدیپ یادو 10 اوور میں 68 رنز دے کر 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ ہرشت رانا نے 3 اور ارشدیپ سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم کی اس جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں بھارت کوایک-صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 3 دسمبر کو رائے پور میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے وکٹ کیلئے 136 رنز کی شاندار شراکت

اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔ ابتدائی جھٹکے کے بعد روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ دونوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لیے 136 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ روہت شرما نے 51 گیندوں پر 57 رنز بنائے، جن میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ اس دوران وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بلے باز بھی بن گئے۔

’’کنگ کوہلی‘‘ کا راج — 135 رنز کی یادگار اننگز

روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کو دو تیز جھٹکے لگے، لیکن وراٹ کوہلی کریز پر ڈٹے رہے۔ انہوں نے کے ایل راہل کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 76 رنز جوڑے۔ وراٹ کوہلی نے 102 گیندوں پر 52ویں ون ڈے سنچری مکمل کی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف یہ ان کی چھٹی سنچری تھی۔ وہ 120 گیندوں پر 7 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

راہل، جڈیجہ نے آخری اوورز میں رفتار بڑھائی

کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد کے ایل راہل اور رویندر جڈیجہ نے رفتار میں تیزی لائی۔ دونوں نے چھٹے وکٹ کے لیے صرف 36 گیندوں پر 65 رنز جوڑے۔ کے ایل راہل نے 56 گیندوں پر 60 رنز اسکور کیے، جبکہ جدیجہ نے 20 گیندوں پر 32 رنز بناتے ہوئے بھارت کو 50 اوور میں 8 وکٹ پر 349 تک پہنچایا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

4 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

4 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

5 hours ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

5 hours ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

6 hours ago