ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادنوم گھیبرییسس نے ہفتے کے روز ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا کے ساتھ جوہانسبرگ میں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹیڈروس ادھانوم نے لکھا: ’’گزشتہ ہفتے جوہانسبرگ میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے دوران صدر لولا کے ساتھ ایک خوشگوار لمحہ۔‘‘
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کوششوں کے باوجود کثیرالجہتی ابھی بھی زندہ ہے
برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا نے اتوار کو کہا کہ جنوبی افریقہ میں جی 20 سمٹ اور برازیل میں ہونے والی سی او پی 30 کلائمٹ کانفرنس اس بات کا ثبوت ہیں کہ ملٹی لیٹرلزم اب بھی زندہ ہے، چاہے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسے ختم کرنے کی کوشش ہی کیوں نہ کر رہے ہوں۔ جوہانسبرگ میں جی 20 میٹنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: (ٹرمپ) ملٹی لیٹرلزم کے خاتمے کا درس دینے اور یک طرفہ پالیسیوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ ملٹی لیٹرلزم ہی جیتے گا۔
پہلی بار افریقی براعظم پر انعقاد
قابل ذکر ہے کہ اس بار کی جی 20 سمٹ 22 اور 23 نومبر 2025 کو جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں منعقد ہوئی اور یہ پہلا موقع تھا کہ جی 20 لیڈرز کی سمٹ افریقی براعظم پر منعقد ہوئی۔ میزبان کے طور پر جنوبی افریقہ نے عالمی جنوب کی ترقیاتی ترجیحات کو اجاگر کرنے کے لیے یکجہتی، مساوات اور پائیداری کے موضوع پر توجہ مرکوز کی۔ سمٹ کی صدارت جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے جوہانسبرگ ایکسپو سینٹر میں کی۔ اس اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی اور معیشت جیسے اہم موضوعات پر کثیرالجہتی تعاون کی حمایت کرتے ہوئے 122 نکاتی جی 20 لیڈرز ڈیکلریشن منظور کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…
فلم ساز سنجے گپتا کے اچانک انتقال کی خبر سے بالی ووڈ میں غم کی…
خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…
جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…
آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…
کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…