اسپورٹس

Indian men’s hockey team wins Asia Cup: بھارت نے چوتھی بار جیتا ہاکی ایشیا کپ، فائنل میں کوریا کو 4-1 سے دی شکست

راجگیر: بہار کے نالندہ ضلع کے راجگیر میں کھیلے گئے ہاکی ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم چیمپئن بنی۔ اتوار کے روز کھیلے گئے فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم نے کوریا کو 4-1 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان کو ورلڈ کپ ہاکی کا ٹکٹ بھی مل گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے دلپریت سنگھ نے دو جبکہ سکھجیت سنگھ اور امت روہیداس نے ایک ایک گول کیا۔

ہندوستان نے میچ کے پہلے ہی منٹ میں کیا گول

ہندوستان نے میچ کے پہلے ہی منٹ میں گول کر دیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے کورین ڈیفنڈر کو چکمہ دیتے ہوئے گیند سکھجیت کو پاس دیا۔ انہوں نے ٹاپ کارنر کو بیک ہینڈر سے ٹوماہاک مارا۔ کوریا کے گول کیپر کے پاس ان کے شاٹ کا جواب نہیں تھا اور گیند گول پوسٹ میں جا گری۔

پہلے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم 1-0 سے آگے رہی

پہلے کوارٹر کے اختتام پر ہندوستانی ٹیم 1-0 سے آگے رہی۔ دوسرے کوارٹر کے آخری لمحات میں دلپریت نے ہندوستان کے لیے ایک گول کیا۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہاف تک 2-0 سے آگے رہی۔

تیسرے کوارٹر میں ہندوستان کی برتری 3-0 ہوگئی

دوسرے ہاف کے آغاز میں ہندوستانی ٹیم کوریائی کھلاڑیوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ حملے کی حکمت عملی کے ساتھ کھیل رہی تھی۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل بھارت نے تیسرا گول کر دیا۔ گول دلپریت نے کیا۔ ہندوستان کی برتری 3-0 ہوگئی۔

کوریا پر فتح کے ساتھ ٹیم انڈیا بنی ایشیا کپ چمپئن

چوتھے کوارٹر میں ہندوستان کی جانب سے چوتھا گول امت روہیداس نے کیا۔ چوتھے کوارٹر کے اختتام پر واحد گول کوریا کی جانب سے کیا گیا۔ ٹائم آؤٹ کے اعلان کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کوریا پر 4-1 سے فتح کے ساتھ ایشیا چمپئن بن گئی۔

8 سال بعد ایشیا کپ کی چیمپئن بنی بھارتی ہاکی ٹیم

ہندوستانی ہاکی ٹیم 8 سال بعد ایشیا کپ کی چیمپئن بنی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہاکی انڈیا نے چوتھی بار اس خطاب پر قبضہ کیا ہے۔ بھارت نے پہلی بار 2003 میں ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا تھا، جب اس نے فائنل میں پاکستان کو 4-2 سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد، اس نے 2007 میں چنئی میں ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ ہندوستان نے آخری بار منپریت سنگھ کی کپتانی میں 2017 میں ایشیا کپ کا خطاب جیتا تھا۔ گزشتہ ایڈیشن میں ہندوستانی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago