انڈین کرکٹ ٹیم نے قریب چار سال بعد یعنی پانچویں سال میں ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل مقابلے میں شکست دے کر ٹیم انڈیا نے آٹھویں بار یہ خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے یہ فائنل مقابلہ بغیر کسی پریشانی کے جیت لیا ہے،چونکہ سری لنکا کی ٹیم نے جو ٹارگیٹ دیا تھا وہ انتہائی کم تھا جس کو ونڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم ٹارگیٹ ہونے کا ریکارڈ حاصل ہوگیا ہے۔ دراصل سری لنکا کی ٹیم نے صرف پچاس رن ہی بنائے تھے اور ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 51 رنوں کی ضرورت تھی جس کو بہت آسانی کے ساتھ شوبھمن گل اور ایشان کسن نے پوری کردیا۔ خراب بلے بازی کے بعد سری لنکا نے خراب گیندبازی بھی کی جس کی وجہ سے پہلے اوور سے ہی انڈین بلےبازوں نے ہاتھ کھول کر کھیلنا شروع کردیا اور ہر اوور میں چوکے لگاتے ہوئے بہت آسانی کے ساتھ ہدف کو حاصل کرلیا۔کل 6 اوور ایک گیند میں دونوں سلامی بلے بازوں نے 51 رن بنا کر ایشیا کپ کا خطاب انڈیا کے نام کردیا ۔اس طرح ٹیم انڈیا نے پورے دس وکٹ سے ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا ہے۔
ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں محمد سراج نے جس انداز میں گیندبازی کی ہے اس گیندبازی کو ہر بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں یاد کیا جائے گا اور ویسی ہی گیندبازی کی امید لگائی جائے گی۔ محمد سراج نے آج مقابلے میں دوسرے اوور سے لیکر اپنے اسپیل کے ساتویں اوور تک بلے بازوں کو ناکوں چنے چبوایا ہے ۔ ایک اور میں چار وکٹ حاصل کرکے محمد سراج نے سری لنکائی ٹیم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا اور اس طرح محمد سراج نے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو بغیر وقفہ کے پویلین بھیجنا شروع کردیا ۔ آدھی سے زیادہ ٹیم کو محمد سراج نے اکیلئے اپنےسات اوور کے اندر ہی پویلین بھیج دیا اور یہ سب ایسے بلے باز تھے جو اچھا رن بناسکتے تھے لیکن آج محمد سراج کا دن تھا ، اس لئے ان کی بلےبازی کو چمکنے کا موقع ہی نہیں دیا۔
محمد سراج نے کل سات اوور ڈالے جس میں صرف 21 رن خرچ کئے اور اس طرح محمد سراج 6 وکٹ اپنے نام کرلیا ۔ محمد سراج کے قدم سے قدم ملاتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے بھی وقفے وقفے سے تین وکٹ گرادئے اور بمراہ نے پہلے اوور میں ہی ایک وکٹ گرادیا تھا ۔ا س طرح سری لنکا کی پوری ٹیم 15 اوور 2 گیند پر آوٹ ہوگئی اور محض پچاس رن ہی بنا پائی ۔ ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 51 رنوں کا ہدف ہے جو تاریخی چھوٹا ہدف ہے جس کو بہت آسانی کے ساتھ حاصل کرنے کی امید ہے۔
ادھر کامیاب گیندبازی کے بعد محمد سراج نے کچھ سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سے پہلے میں نے کئی بار ایسی کوشش کی کہ مجھے پانچ وکٹ مل جائے ، ایک بار چار وکٹ مل گئی تھی لیکن پانچ نہیں مل پائی ، تب مجھے یہ احساس ہوا کہ جتنا آپ کے نصیب میں ہوگا آپ کو اتنا ہی ملے گا۔ انہوں نے آج کی گیندبازی کے بارے میں کہا کہ آج میں نے سمپل لینتھ اور لائن پر فوکس رکھا ،چونکہ گیند سوئنگ زیادہ ہورہی تھی اس لئے میں نے اس کا فائدہ اٹھا یا ، بلے باز کو اپنی پوزیشن سے باہر نکلنے پر مجبور کیا اور زیادہ وکٹ لینے کے مشن کے ساتھ گیندبازی نہیں کی چونکہ جب آپ زیادہ وکٹ لینے کے فراق میں رہتے ہیں تواکثر اتنا ہی کم آپ حاصل کرپاتے ہیں ۔اس لئے میں نے آج لائن لینتھ کو ہی ترجیح دی۔ نتیجہ اچھا نکلا ۔ محمد سراج نے یہ بھی کہا کہ میرا ڈریم یعنی خواب تھا کہ میں پانچ وکٹ حاصل کروں اور آج میرا خواب پورا ہوگیا ۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…