اسپورٹس

KL Rahul Completes 4000 Runs in Test Career : بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ: کے ایل راہل نے ٹیسٹ کرکٹ میں پورے کیے 4000 رن

کولکتہ کے ایڈن گارڈنس میں جاری بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی سلامی بلے باز کے ایل راہل نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے چار ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ راہل نے یہ کارنامہ پہلی اننگز کے دوران گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں کی زور دار تالیوں کے درمیان حاصل کیا۔ کے ایل راہل اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 11 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں اپنے نام کر چکے ہیں اور ہندوستانی بیٹنگ لائن کا اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی پختہ بیٹنگ تکنیک اور مشکل حالات میں ذمہ دارانہ انداز ہمیشہ ٹیم کے لیے اثاثہ ثابت ہوا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں لیجنڈری بلے باز سچن تندولکر سب سے اوپر ہیں، جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچوں کی 329 اننگز میں 53.78 کی اوسط سے 15,921 رنز بنائے۔ وہ واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ فارمیٹ میں پندرہ ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ میچ کی صورتحال کی بات کریں تو ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارتی گیند بازوں کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم صرف 55 اوورز تک ہی کریز پر ٹھہر سکی۔ ایڈن مارکرم اور ریان ریکلٹن نے پہلی وکٹ کے لیے 57 رنز جوڑے، لیکن ریکلٹن کے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوتے ہی وکٹوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

71 کے مجموعے تک مہمان ٹیم اپنے تین اہم بلے بازوں سے محروم ہو چکی تھی۔ اس کے بعد ٹونی ڈی زورزی اور ویان ملڈر نے چوتھی وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش ضرور کی، تاہم پارٹنرشپ کے ٹوٹتے ہی باقی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ مارکرم نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے جبکہ ملڈر اور زورزی 24-24 رنز پر پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بُمرہ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور کلدیپ یادو نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں بھارت نے 32 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 68 رنز بنا لیے ہیں۔ یشسوی جیسوال صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ کے ایل راہل واشنگٹن سندر کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھال رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی کوشش ہے کہ پہلی اننگز میں بڑا اسکور کھڑا کر کے میزبان میدان پر جیت کی مضبوط بنیاد رکھی جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

6 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

6 hours ago