اسپورٹس

India vs South Africa Result: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، کلدیپ-پرسدھ کی شاندار کارکردگی کے بعد یشسوی جیسوال کی شاندارسنچری، سیریزپرٹیم انڈیا کا قبضہ

ٹیم انڈیا نے ونڈے سیریزمیں جنوبی افریقہ کوہرا دیا۔ وشاکھا پٹنم میں کھیلے گئے سیریزکے آخری میچ میں ٹیم انڈیا نے بالکل یکطرفہ اندازمیں جنوبی افریقہ کو9 وکٹ سے روند دیا۔ اس کے ساتھ کے ایل راہل کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے مسلسل دوسری بارجنوبی افریقہ کو1-2 سے سیریزمیں شکست دی۔ اس سیریزمیں ہندوستانی ٹیم نے پہلی بارٹاس جیتا اورپھرپہلے گیند بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو صرف 270 رنوں پرروک دیا۔ کلدیپ یادواورپرسدھ کرشنا نے 4-4 وکٹ حاصل کرکے اس میں بڑا رول نبھایا۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال نے ونڈے کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری لگاکرٹیم کوجیت تک پہنچایا۔

وشاکھا پٹنم میں ہفتہ 6 دسمبرکوونڈے سیریزکا آخری میچ کھیلا گیا۔ اس سے پہلے سیریز 1-1 کی برابری پرپہنچ چکی تھی اورٹیم انڈیا پر39 سال پرانا خطرہ منڈرا رہا تھا۔ 87-1986 میں پاکستان نے ہندوستان دورے پرآکرٹسٹ اورونڈے سیریزمیں ٹیم انڈیا کوشکست دی تھی۔ اس کے بعد سے ہی ٹیم انڈیا نے پھرکبھی ایک ہی ٹیم کے خلاف گھرمیں دونوں سیریزنہیں گنوائی تھی۔ وشاکھا پٹنم میں یہ سلسلہ ٹوٹنے کا خطرہ تھا، لیکن بہترین کارکردگی اورتھوڑا قسمت کی مدد سے ٹیم انڈیا نے اس انہونی کوٹال دیا۔

کلدیپ-پرسدھ کرشنا نے دیئے بڑے جھٹکے

اس کی شروعات ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوئی، جو مسلسل 20 ونڈے میچ کی ناکامی کے بعد آیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اورپھر گیند بازوں نے اپنا کمال دکھایا۔ پہلے اوورمیں ہی ارش دیپ سنگھ نے رائن ریکلٹن کوآوٹ کیا، لیکن اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک نے حملہ  بولتے ہوئے اپنی 23ویں سنچری لگا دی۔ حالانکہ شروعات میں پٹنے والے پرسدھ کرشنا نے 29ویں اوورمیں 2 وکٹ لے کرواپسی کرائی اورپھر 33ویں اوورمیں ڈی کاک (106) کو آوٹ کردیا۔ یہاں سے وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اوراس میں کلدیپ یادو نے بھی بڑا کردار نبھایا۔ 39ویں اوورمیں کلدیپ یادو نے 2 وکٹ اپنے نام کئے اوراس کے بعد بھی 2 اوروکٹ لے کرجنوبی افریقہ کو 270 رنوں پرہی روک دیا۔

جیسوال کی سنچری، روہت-کوہلی کی شاندار اننگ

اس کے بعد ٹیم انڈیا کے لئے روہت شرما اوریشسوی جیسوال نے ایک بہترین شراکت کی۔ دونوں کی شروعات کافی سست رہی تھی، لیکن دھیرے-دھیرے دونوں نے رفتار بڑھائی اور 25.5 اوورمیں 155 رنوں کی بڑی شراکت داری کرتے ہوئے میچ کا نتیجہ تقریباً طے کردیا تھا۔ روہت شرما نے 73 گیندوں کا سامنا کیا اور 75 رن بنائے، جس میں 7 چوکے اورتین چھکے لگائے۔ حالانکہ اپنی زبردست اننگ کو سنچری میں تبدیل نہیں کرسکے، لیکن جیسوال نے شروعاتی دو مقابلوں کی ناکامی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ونڈے کرکٹ میں پہلی سنچری لگا دی۔ وہیں روہت شرما کے آوٹ ہونے کے بعد کریز پرآئے وراٹ کوہلی نے اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے زبردست نصف سنچری لگائی اورجیسوال کے ساتھ مل کر 116 رنوں کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو 39.5 اوورمیں ہی میچ اورسیریز جتا دی۔ کوہلی نے 45 گیندوں میں ناٹ آوٹ 65 رن بنائے، جس میں 6 چوکے اورتین چھکے لگائے۔ وہیں یشسوی جیسوال نے ناٹ آوٹ 116 رن بنائے۔ انہوں نے 121 گیندوں کا سامنا کیا، اس میں 12 چوکے اور2 چھکے لگائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Bengal ex-CM Mamata Banerjee: ممتا بنرجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزام، پارٹی نے کہا-’’تین بار وزیر اعلیٰ رہ چکی لیڈر بھی محفوظ نہیں‘‘

مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…

16 minutes ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

41 minutes ago

Adani Group: اے آئی کی سونامی کے لیے بھارت تیار! اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil مل کر ملک میں بنائیں گے سرور اور کولنگ سسٹم

اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…

1 hour ago

HM Amit Shah’s reply to Rahul Gandhi: امت شاہ کا راہل گاندھی کو دوٹوک جواب، کہا- 2029 میں چوتھی شکست کے لیے تیار رہیں

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…

2 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

2 hours ago