اسپورٹس

India vs South Africa 4th T20i cancelled: اسموگ بنا ولن! تین بوریاں گیہوں فروخت کرکے خریدا تھا ٹکٹ، ایک بھی گیند پھینکے بغیر میچ منسوخ، شائقین کا پھوٹا غصہ

کرکٹ کے دیوانوں کے لیے لکھنؤ کا ایکانا اسٹیڈیم بدھ کی رات ایک مایوس کن خبر لے کر آیا۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا ٹی-20 میچ ایک بھی گیند پھینکے بغیر منسوخ کرنا پڑا۔ اس کی وجہ نہ بارش تھی اور نہ ہی آؤٹ فیلڈ کی خرابی، بلکہ اصل ولن بنا شمالی ہند کا کہرا اور اسموگ۔ لکھنؤ میں دھند کی چادر اس قدر گھنی تھی کہ میدان میں کھلاڑیوں کا ایک دوسرے کو دیکھ پانا بھی مشکل ہو گیا تھا۔

تاریخ میں پہلی بار اسموگ بنا رکاوٹ

شاید کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی بین الاقوامی میچ کو خراب ہوا اور اسموگ کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔ بدھ کے روز لکھنؤ کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 300 سے تجاوز کر گیا تھا، جو صحت کے لیے انتہائی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔ میچ شام سات بجے شروع ہونا تھا، لیکن میدان میں حدِ نگاہ تقریباً صفر کے برابر تھی۔ رات ساڑھے نو بجے تک امپائروں نے مجموعی طور پر چھ مرتبہ میدان کا معائنہ کیا۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا خود تین بار امپائروں کے ساتھ پچ تک گئے، مگر آخرکار کھلاڑیوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

’تین بوریاں گیہوں فروخت کرکے آیا تھا‘ — شائقین کا درد چھلک پڑا

میچ کی منسوخی کے اعلان کے ساتھ ہی اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا غصہ پھوٹ پڑا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک کرکٹ مداح کا درد دیکھ کر ہر کوئی جذباتی ہو گیا۔ اس شائق نے کیمرے کے سامنے روتے ہوئے کہا، ’’صاحب، میں غریب آدمی ہوں، میں نے تین بوریاں گیہوں فروخت کرکے میچ کا ٹکٹ خریدا تھا تاکہ اپنی ٹیم کو کھیلتا دیکھ سکوں، اب مجھے میرے پیسے واپس چاہئیں۔‘‘اسٹیڈیم کے باہر ایسے سینکڑوں شائقین جمع تھے جن کا دل ٹوٹ چکا تھا۔ کسی نے اپنی جمع پونجی خرچ کی تھی تو کوئی سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کر کے لکھنؤ پہنچا تھا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ جب آلودگی اور کہرے کا پہلے ہی اندازہ تھا تو ایسے موسم میں شمالی ہند میں میچ رکھنے کی کیا ضرورت تھی؟ شائقین کی ناراضگی کے درمیان یوپی سی اے (UPCA) کی جانب سے ایک راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ ضابطوں کے مطابق اگر میچ منسوخ ہو جائے تو شائقین کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جاتی ہے۔ اس میچ کے لیے بھی ریفنڈ کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، تاکہ ان لوگوں کو راحت مل سکے جنہوں نے اپنی محنت کی کمائی اس مقابلے پر خرچ کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

6 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

7 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

7 hours ago