اسپورٹس

World Cup 2023: ہندوستان-پاکستان میچ کی تاریخ میں تبدیلی، 15 اکتوبر کو نہیں کھیلا جائے گا بڑا مقابلہ

India vs Pakistan 2023 ODI World Cup Match Date: آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ اب 15 اکتوبر کو نہیں کھیلا جائے گا۔ اس بڑے مقابلے کی تاریخ میں تبدیلی کردی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق، ورلڈ کپ 2023 میں اب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 15 اکتوبر کے بجائے 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ حالانکہ ابھی تک بی سی سی آئی یا آئی سی سی نے ہندوستان-پاکستان میچ کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کیوں تبدیل کی جا رہی ہے اس میچ کی تاریخ؟

رپورٹ کے مطابق، 15 اکتوبر کو نوراتری پڑ رہی ہے۔ اس وجہ سے ونڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ کی تاریخ تبدیل کردی جائے گی۔ اب 15 اکتوبر کے بجائے 14 اکتوبرکومیچ کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اورہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے گزشتہ ماہ عالمی کپ کے پروگرام کا اعلان کیا اور اس میچ کی میزبانی احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کو دیا۔ اس کے بعد سے احمد آباد کے لئے ہوائی جہاز کے کرایے اور ہوٹل کا کرایہ آسمان کو چھونے لگا۔ اب میچ ایک دن پہلے کرایا جاتا ہے تو ناظرین کی پریشانیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوگا۔ بلکہ اب حالات پہلے سے زیادہ خراب ہوجائیں گے۔

بابراعظم کی ٹیم کو ہوگا نقصان

ہندوستان کو ونڈے ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا سے کھیلنا ہے۔ پاکستان کے دو میچ 6 اور 12 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوں گے۔ ہندوستان اور پاکستان کا میچ ایک دن پہلے کرائے جانے سے بابراعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم کو پریکٹس کے لئے ایک دن کم ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  Pakistan Cricket: پاکستان کے نئے چیف سلیکٹر بن سکتے ہیں محمد حفیظ، اس بڑے کرکٹر کا نام بھی شامل

یہ بھی پڑھیں:  Stuart Broad Retirement: انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ نے کیا ریٹائر منٹ کا اعلان

واضح رہے کہ آئی سی سی ونڈے ورلڈ کپ 2023 پانچ اکتوبر سے 19 نومبر تک ہندوستان کے 10 شہروں میں کھیلا جائے گا۔ جس میں دہلی، دھرمشالہ، احمدآباد، حیدرآباد، ممبئی، پنے، بنگلورو، لکھنؤ، چنئی اور کولکاتا شامل ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Voter Cards: الیکشن سے کتنے دن پہلے ووٹر کارڈ بنتے ہیں، آپ کب اپلائی کر سکتے ہیں؟

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ووٹر شناختی کارڈ بننے میں کتنے دن لگیں…

5 minutes ago

Canada PM Justin Trudeau: ٹروڈو کی سیاسی کشتی کینیڈا میں ڈوبنا یقینی؟ خود کی  ہی  پارٹی بنی دشمن

سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…

39 minutes ago

Delhi Election 2025: ’ہم کسی حالت میں… ‘، روہنگیا معاملے پر اروند کیجریوال کا بڑا بیان

AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…

44 minutes ago

Sheikh Hasina Extradition: کیا شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجے گا بھارت؟ جانئے اپیل پر کیا دیا جواب

شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…

1 hour ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد ٹھنڈ نے بڑھائی پریشانی، ڈل جھیل برف میں ہوئی تبدیل

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…

1 hour ago