بین الاقوامی

A plane landed in the ocean off: سمندر میں طیارہ کے اچانک گرنے کا عجیب وغریب واقعہ آیا پیش

امریکہ کے ہیمپٹن بیچ پر اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب پرامن طریقے سے  بیچ پر لطف اندوز ہورہے لوگوں کے قریب اچانک سے ایک طیارہ گرگیا۔ چونکہ طیارہ سمندر کے اندر گرا اس لئے کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ملی۔ البتہ حکام نے بتایا کہ ایک چھوٹا طیارہ بینر کو کھینچتا ہوا نیو ہیمپشائر کے ایک پرہجوم ساحل پر سمندر میں جا گرا، اور لائف گارڈز نے پائلٹ کو بچا نے میں کامیابی حاصل کی ،اچھی بات یہ رہی کہ ا س حادثے میں پائلٹ کو کسی بھی طرح کا زخم نہیں آیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ سنگل انجن والا پائپرپی اے -18طیارہ دوپہر کے قریب ہیمپٹن بیچ پر ساحل کے قریب سمندر میں گرگیا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ جہاز میں پائلٹ واحد شخص تھا۔ہیمپٹن پولیس چیف الیکس رینو نے بتایا کہ پائلٹ کو لائف گارڈز نے بچا لیا، اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی۔ پائلٹ کو بچانے کے بعد جہاز کو ساحل پر کھینچ لیا گیا اور اس کو ساحل  پر لاکر رکھ دیا گیا۔ ایف اے اے نے کہا کہ وہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ساتھ مل کر اس واقعے کی وجہ کی تحقیقات کرے گا۔

ہیمپٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ اور نیو ہیمپشائر بیچ پٹرول نے فوری طور پر اس سلسلے میں میڈیا اہلکاروں کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا ۔ البتہ مانا جارہا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ، جس میں پائلٹ کیلئے طیارہ کو کامیابی کے ساتھ ساحل سمندر پر یا پھر کسی دوسرے محفوظ مقام  پر اتارنا ممکن نہیں ہوپایا۔ اچانک آئی تکینی خرابی کی وجہ سے وہ طیارہ سیکنڈوں میں پانی سے جاٹکرا یا اور پائلٹ کو نکلنے کا موقع بھی نہیں مل پایا۔ اس پورے حادثے پر حتمی آفیشیل رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔حالانکہ عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ طیارہ بینر میں پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بے قابو ہوکر سمندر میں گرگیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

8 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

8 hours ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

9 hours ago