اوول ٹسٹ میں بارش نے رخنہ اندازی کی ہے۔
لندن کے مشہوراوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان پانچواں اورآخری ٹسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے دن بارش نے کھیل میں رخنہ اندازی کی، جس کی وجہ سے زیادہ اوورنہیں ہوسکے اورکئی بارکھیل کوروکنا پڑا۔ یہ صورتحال دونوں ٹیموں کے تشویش کا موضوع بن گئی ہے۔ خاص طورپرہندوستانی ٹیم کے لئے، جواس مقابلے کوجیت کرسیریزکوبرابرکرنے کے ارادے سے میدان پراتری ہے۔ اب سبھی کی نظریں دوسرے دوسرے دن پرمرکوزرہی ہیں، جواس میچ کے لئے بے حد اہم ہونے والا ہے۔ حالانہ اوول سے ہندوستانی فینس کے لئے ایک بری خبر بھی سامنے آئی ہے۔
بارش کا منڈلایا خطرہ
پہلے دن بارش کی وجہ سے کھیل میں خلل پڑا تھا اوراب محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق یکم اگست کوبھی اوول میں تیزبارش کا امکان ہے۔ انگلینڈ کے مقامی وقت کے مطابق، دوپہر2 بجے کے بعد بارش کا امکان 46 فیصد بتایا جا رہا ہے، جودن چڑھنے کے ساتھ ساتھ مزید گہرا ہوسکتا ہے۔ یہ بارش نہ صرف کھیل کومتاثرکرسکتی ہے بلکہ میچ کے نتیجے کوبھی متاثرکرسکتی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کواس صورتحال میں تیزی سے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی، تاکہ وہ محدود وقت میں بہترکارکردگی دکھا سکے۔ تاہم بارش کی وجہ سے کھیل میں رکاوٹیں میچ کی دلچسپی کم کرسکتی ہیں اوربھارت کے جیتنے کے امکانات بھی متاثرہوسکتے ہیں۔
ٹیم انڈیا کے لئے کیا ہے مشکل؟
دونوں ٹیموں کے لئے پہلے دن کا خسارہ پورا کرنے کے لئے دوسرا دن بہت اہم ہوگا۔ اگرہندوستان کوسیریزڈرا پرختم کرنی ہے تواسے مضبوط بلے بازی اورگیند بازی کے ساتھ میدان پرغلبہ حاصل کرنا ہوگا۔ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم بھی اپنی برتری برقراررکھنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہے گی۔ بارش کے درمیان کھیل ہونے کی صورت میں پچ پرنمی میں اضافہ ہوسکتا ہے، جوتیزگیند بازوں کے لیے مددگارثابت ہوسکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں ہندوستانی گیند بازوں کوصحیح لائن اورلینتھ کے ساتھ گیند بازی کرنی ہوگی۔
کیسا رہا پہلے دن کا کھیل؟
کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے دن بھارتی مردوں اور خواتین کی ٹیموں…
یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…
ہریدوار کے دیویہ پریم سیوا مشن کے فلاحی منصوبوں کے لیے وقف اور چھترپتی شیواجی…
مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے ساتھ اتحاد سے کانگریس کا انکار، ریاستی صدر…
دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے سخت مقابلے میں جاپان کی…
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…