قومی

Prajwal Revanna convicted in rape case: پرجول ریونا عصمت دری کیس میں مجرم قرار، فیصلہ سنتے ہی رو پڑا ہاسن کا سابق ایم پی

بنگلورو: لوک سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور جے ڈی ایس کے برطرف لیڈر پرجول ریونا کو بنگلورو میں عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت نے عصمت دری کے ایک کیس میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ ریونا پر ہاسن ضلع کے ہولینراسی پورہ میں ایک فارم ہاؤس میں گھریلو ملازمہ کی عصمت دری کا الزام تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جیسے ہی عدالت نے ہاسن کے سابق ایم پی پراجول ریونا کے خلاف فیصلہ سنایا، وہ عدالت میں ہی رونے لگا۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور وہ بلک بلک کر رونے لگا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے صرف 14 ماہ بعد یہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔ وہیں، عدالت 2 اگست کو سزا کی مدت کا اعلان کرنے والی ہے۔

’’تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی کی ٹیم کو مبارکباد‘‘

جے ڈی ایس کے سابق ایم پی پرجول ریونا کو عصمت دری کیس میں قصوروار ٹھہرائے جانے پر، ایڈوکیٹ اشوک نائک نے کہا، ’’ایم پی/ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے سابق ایم پی پراجول ریونا کو مجرم ٹھہرایا۔ کل سزا کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ اس معاملے میں، ہم نے 26 گواہوں کی جانچ کی ہے … تینوں کی تیز رفتاری سے جرح کی گئی ہے۔ متاثرہ کی جیت میں ان کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

سابق ایم پی پراجول ریونا سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کا پوتا اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کا بھتیجا ہے۔ اس پر جنسی تشدد اور عصمت دری کے چار مختلف مقدمات میں سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ریونا پر28 اپریل سے 10 جون 2024 کے درمیان 4 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ یہ مقدمات ضلع ہاسن کے ہولینراسی پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے۔ سائبر کرائم کے 2 مقدمات میں سے ایک سی آئی ڈی کے تحت سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Shubman Gill: شبھمن گل نے دھونی-گانگولی کے ریکارڈ کی برابری کی، ویسٹ انڈیز کے خلاف رقم کی تاریخ

شبھمن گل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 110 رنز کی…

28 minutes ago

Netanyahu Invites Smit Machchhar for Independence Day: نیتن یاہو نے کیپٹن  اسمت مچھّار کو بتایا دنیا کا ہیرو، اسرائیل کے یوم آزادی پر خصوصی دعوت

انتہائی سنگین صورتحال کے باوجود کیپٹن اسمت مچھّار نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے طیارے…

1 hour ago

Sanjay Nirupam: ممبئی میں سی جے پی احتجاج پر سنجے نروپم نے اٹھائے سوال، شیواجی پارک میں مظاہرے پر کارروائی کا مطالبہ

نروپم نے کہا کہ اگر ملک کو محفوظ رکھنا ہے اور تمام شہریوں کی سلامتی…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے انقلابی شیام جی کرشن ورما کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا- ملک ان کی شجاعت کو کبھی نہیں بھولے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ…

2 hours ago

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

12 hours ago