قومی

Ruckus in Rajya Sabha and Lok Sabha: ”ووٹ چوری بند کرو“، بہارایس آئی آر کے خلاف راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی نعرے بازی، لوک سبھا میں بھی ہنگامہ

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جاری ہے۔ دریں اثنا، راجیہ سبھا اورلوک سبھا میں، بہارمیں ووٹرلسٹ کے خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل سے متعلق اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کیا، جس کے بعد لوک سبھا اورراجیہ سبھا کی کارروائی کوملتوی کرنا پڑا۔ اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش سے ایس آئی آرکے عمل پربحث کا مطالبہ کیا، جسے ڈپٹی چیئرمین نے ایوان میں مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اوریہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

ڈپٹی چیئرمین نے اراکین پارلیمنٹ کو دی وارننگ

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ممبران پارلیمنٹ ”ووٹ چوری بند کرو“ کے نعرے لگا رہے تھے، جس پرڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ یہ غلط رویہ ہے۔ تمام ارکان پارلیمانی قواعد پرعمل کریں۔ جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے توعوام کے مسائل کواٹھانا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی اسپیکراوم برلا نے لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی سے متعلق کارروائی شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔ ایوان کوملتوی کرنے سے قبل انہوں نے کہا کہ آپ نعرے لگا کرعوام کی نمائندگی نہیں کررہے ہیں۔ عوام نے آپ کوایوان میں اپنے مسائل اٹھانے کا موقع دیا ہے۔

انڈیا الائنس نے کیا احتجاج

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مانیکم ٹیگورنے ایس آئی آرمعاملے پربحث کے لیے لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس دیا تھا۔ دریں اثنا، ڈی ایم کے ایم پی تروچی سیوا نے بحث کے لیے راجیہ سبھا میں قاعدہ 267 کے تحت تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔ اس سے قبل انڈیا الائنس کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ میں مکردوار کے سامنے احتجاج کیا اورووٹرلسٹ کے ایس آئی آرپردونوں ایوانوں میں بحث کا مطالبہ کیا۔

پارلیمنٹ کے اندراور باہر اپوزیشن کا ہنگامہ

اس سے قبل، جمعرات کے روز (31 جولائی) انڈیا الائنس کی جماعتوں نے اپنی میٹنگ میں متفقہ طورپرفیصلہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اورباہرجاری ایس آئی آرکے خلاف اپنے احتجاج کوتیزکریں گے۔ ان کا یہ احتجاج ایسے وقت میں ہورہا ہے جب الیکشن کمیشن آج بہارکی ڈرافٹ ووٹرلسٹ شائع کرنے جا رہا ہے۔ بھارت کے چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمارنے ووٹروں کے نام ایک پیغام میں کہا، ‘بہارکی ووٹر فہرست کا مسودہ یکم اگست بروزجمعہ شائع کیا جا رہا ہے۔ اس کی فزیکل اورڈیجیٹل کاپیاں تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کو بہارکے تمام 38 ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرز(ڈی ای اوز) بھی دیں گے۔’

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

10 minutes ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

1 hour ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

1 hour ago