India vs England Ist Day Report: ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹسٹ وشاکھا پٹنم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے دن ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کربلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ٹیم انڈیا کا اسکور 6 وکٹ پر336 رن ہے۔ وشاکھا پٹنم ٹسٹ کا پہلا دن ٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازیشسوی جیسوال کے نام رہا۔ انہوں نے 257 گیندوں پر179 رن بناکر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 17 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔
ٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈر ناکام
ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ہندوستانی بلے بازمستقل وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔ لیکن یشسوی جیسوال نے ایک اینڈ کو مضبوطی سے سنبھالے رکھا۔ ہندوستانی ٹیم کوپہلا جھٹکا 40 رنوں کے اسکورپرلگا۔ کپتان روہت شرما 14 رن بناکرآؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شبھمن گل 34 رن بناکرجیمس اینڈرسن کا شکاربنے۔ وہیں، شرے یس ایئرنے 27 رن بنائے۔ شرے یس ایئرکوٹارم ہارٹلی نے آؤٹ کیا۔ رجت پاٹیدار32 رن بناکرریحان احمد کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
ہندوستانی سرزمین پر پہلی سنچری
وشاکھا پٹنم میں انگلینڈ کے گیند بازوں کی یشسوی جیسوال نے جم کردھنائی کردی۔ انہوں نے سمجھداری کے ساتھ بلے بازی کی اور جم کر باؤنڈریاں لگائیں۔ یشسوی جیسوال کی ہندوستانی سرزمین پر پہلی سنچری ہے۔ وہیں ان کے ٹسٹ کیریئرکی یہ دوسری سنچری ہے۔ یشسوی جیسوال نے اپنے ٹسٹ کیریئر کی پہلی سنچری ویسٹ انڈیز نے سال 2023 میں لگائی تھی۔
انگریزگیند بازوں نے دیا جھٹکے پر جھٹکا
دراصل، ہندوستانی بلے بازوں کو اچھی شروعات ملی، لیکن ٹیم انڈیا کے بلے بازاچھی شروعات کو بڑے اسکورمیں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔ ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر27 رن بناکرآؤٹ ہوگئے۔ اس آل راؤنڈر کوشعیب بشیرنے آؤٹ کیا۔ ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپربلے باز کے ایس بھرت 17 رن بناکرریحان احمد کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔ وہیں، انگینڈ کے گیند بازوں کی بات ریں تو آج کے دن شعیب بشیراورریحان احمد کو 2-2 کامیابی ملی۔ اس کے علاوہ جیمس اینڈرسن، ٹام ہارٹلی نے 1-1 وکٹ اپنے نام کیا۔ بہرحال، پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پریشسوی جیسوال اورروی اشون ناٹ آؤٹ لوٹے۔ ہندوستانی ٹیم دوسرے دن 6 وکٹ پر 336 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کرے گی۔ تب دیکھنا ہوگا کہ کیا ٹیم انڈیا کے یہ بلے بازبہترین شروعات کو بڑے ہدف میں تبدیل کرپاتے ہیں یا نہیں۔ انگلینڈ کے گیند بازوں کی کوشش ہوگی کہ ٹیم انڈیا کے یشسوی جیسوال اوراشون سمیت تمام 4 بلے بازوں کو جلد سے جلد پویلین بھیج دیا جائے اوروہ بڑا اسکور بنانے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…