Mallikarjun Kharge Speech in Budget Session 2024: کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت پربلقیس بانو معاملہ، رام مندرکے افتتاح اورجھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری، سمیت کئی موضوعات کا ذکرکرکے تنقید کی۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں بجٹ سیشن 2024 کے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں آپ نے وزیراعلیٰ کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے گرفتارکرایا۔ ہیمنت سورین نے اس کے بعد گورنر کو استعفیٰ دے دیا۔ سورین نے حکومت بنانے کے لئے 43 اراکین اسمبلی کی حمایت کی بات کہی اوربتایا کہ چمپئی سورین کو لیڈرمنتخب کیا گیا ہے۔ نئے وزیراعلیٰ کا نام بتانے کے بعد بھی گورنر نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ آپ کے پاس مناسب نمبرنہیں ہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ”آئندہ روز جب پھرملاقات کی تو کہا کہ کل 12:30 بجے حلف لے لیجئے۔ وہیں بہارمیں نتیش کمار نے اپنے وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا اوران کا استعفیٰ فوراً منظوربھی ہوگیا۔ پھرآدھے گھنٹے بعد ان کے حلف لینے کا وقت بھی بتادیا گیا۔ کیا یہ جمہوریت ہے؟”
بلقیس بانو اوررام مندر کا بھی کیا ذکر
کانگریس صدرکھڑگے نے کہا کہ بلقیس بانو معاملے میں وزیراعظم مودی کچھ نہیں بولے۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر میں جب وزیراعظم مودی پران پرتشٹھا کی پوجا میں بیٹھے تھے تو ان کے ساتھ میں آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت بھی بیٹھے۔ یہ وہی موہن بھاگوت ہیں، جنہوں نے درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اوراوبی سی کو دیئے گئے ریزرویشن پربحث کا مطالبہ کیا گیا۔ کیا آپ بھی یہ چاہتے ہیں؟
مہنگائی سے متعلق کیا یہ بڑا دعویٰ
انہوں نے مہنگائی کو لے کربھی مرکزی حکومت پرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹماٹر، پیاز، دودھ، آٹا، چاول، ارہر سبھی کی قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں۔ تاہم مودی حکومت مہنگائی پرکبھی نہیں بولتی۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے بتایا کہ اگنی پتھ میں 75 فیصد لوگوں کو لینا تھا اور 25 فیصد کو ریلیز کرنا تھا، لیکن آج صورتحال الٹی ہوگئی ہے۔ آج اس اسکیم میں 25 فیصد رٹینشن اور 75 فیصد ریلیز کیا جا رہا ہے۔ وہیں بغیرکسی سے مشورہ لئے بغیروزیراعظم مودی نے یہ منصوبہ فضائیہ اور بحریہ پر بھی نافذ کردیا۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…