اسپورٹس

Asia Cup 2025: بھارت-پاکستان کرکٹ میچ کا جادو ہوا بے اثر؟ دبئی میں آدھے ٹکٹ بھی نہ بک سکے، شائقین کا کیا جنون ہورا ہے ختم

بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ ہمیشہ سے ایک “کرکٹ جنگ” کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔ دہائیوں سے یہ مقابلہ نہ صرف میدان میں بلکہ شائقین کے دلوں میں بھی سب سے زیادہ جوش و خروش کا باعث بنتا رہا ہے۔ لیکن اس بار ایشیاء کپ 2025 کے تحت 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے اس ہائی وولٹیج میچ کی فضا کچھ مختلف ہے — نہ ہجوم، نہ ٹکٹوں کی مارا ماری، اور نہ ہی روایتی شور۔
ٹکٹ فروخت کا گراف زمین بوس
رپورٹس کے مطابقدبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کے 50 فیصد سے زائد ٹکٹس اب تک فروخت ہی نہیں ہو سکے۔ عام طورپرایسے میچز کے لیے ٹکٹس ریلیز ہوتے ہی منٹوں میں بک جاتے ہیں، اور بلیک مارکیٹ میں لاکھوں روپے تک بھی فروخت ہوتے رہے ہیں۔لیکن اس بار نہ تو اسٹیڈیم کے باہر لائنیں ہیں، نہ ہی آن لائن پلیٹ فارمز پر رش۔ یہ صورتحال صرف غیر متوقع ہی نہیں بلکہ تاریخی بھی ہے۔
“خاموش بائیکاٹ” — جذباتی ردِعمل یا سوچا سمجھا احتجاج؟
ماہرین کا ماننا ہے کہ اس تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ بھارتی عوام کی ناراضگی ہےرواں سال کے آغاز میں پہلگام میں پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گرد حملے میں 26 معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جس کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہوا۔”آپریشن سندور” میں بھارتی فوج نے جوابی کارروائی کی، مگر عوامی جذبات کو قرار نہ ملا۔ ایسے میں عوام کو امید تھی کہ BCCI پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط کو منقطع کرے گا۔ لیکن ایسا نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر “بائیکاٹ پاکستان” مہم زور پکڑ گئی — اور یہی غصہ اب ٹکٹوں کی فروخت پر بھی صاف نظر آ رہا ہے۔
کیا BCCI بھی خاموشی سے کر رہا ہے بائیکاٹ
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک BCCI کا کوئی سینیئر افسر دبئی نہیں پہنچا، جو ایک روایتی بھارت-پاکستان میچ کے موقع پر غیر معمولی بات ہے۔ کیا یہ “سائلیٹ بائیکاٹ” کی علامت ہے؟ اس سوال نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی — شائقین کا جوش ٹھنڈا
اس بار پاکستان کی ٹیم خود بھی فینز کا اعتماد کھو چکی ہے۔ پچھلے پانچ ون ڈے/ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھارت نے پاکستان کو آسانی سے شکست دی ہے، جس نے مقابلے کی سنسنی کو تقریباً ختم کر دیا ہے۔پاکستانی فینز بھی ہر ہار کے بعد سوشل میڈیا پر مایوسی اور غصے کا اظہار کرتے ہیں، جس سے واضح ہے کہ نہ صرف بھارتی بلکہ پاکستانی شائقین بھی اس روایتی مقابلے سے دور ہو رہے ہیں۔
کیا بھارت-پاکستان کرکٹ مقابلہ اب “عام میچ” بن چکا ہے؟
بھارت-پاکستان میچ کا سیاسی، جذباتی اور کرکٹنگ اثر اب زوال پذیر ہے۔دبئی کے اسٹیڈیم میں اگر آدھی کرسیاں خالی رہتی ہیں، تو یہ نہ صرف کرکٹ بورڈز بلکہ سیاسی قیادتوں کے لیے بھی ایک اہم پیغام ہوگا — کہ عوام اب صرف جذباتی تماشوں سے نہیں، عمل اور اصولوں سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔
کیا یہ صرف ایک وقتی رویہ ہے یا نیا معمول؟
یہ دیکھنا باقی ہے کہ 14 ستمبر کو شائقین کی دلچسپی پلٹے گی یا یہ میچ نئے کرکٹ دور کے آغاز کا اشارہ دے گا — جہاں کرکٹ صرف کھیل نہیں، بلکہ سیاسی اور اخلاقی بنیادوں پر ناپی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

7 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

8 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

8 hours ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

9 hours ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

9 hours ago