قومی

PM Modi in Manipur: میں ساتھ ہوں، منی پور کی سبھی تنظیم امن کے راستے پر آگے بڑھ کر خواب پورے کریں: پی ایم مودی

چورا چندپور: وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور کی تمام تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن کے راستے پر آگے بڑھ کر اپنے خواب پورے کریں۔ وزیر اعظم مودی نے ان تنظیموں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

’’بھارت سرکار منی پور کے لوگوں کے ساتھ‘‘

وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہمیں اطمینان ہے کہ حال ہی میں ہلس اور ویلی میں مختلف تنظیموں کے ساتھ سمجھوتوں کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔ یہ بھارت سرکار کی ان کوششوں کا حصہ ہے، جن میں مکالمے، احترام اور باہمی سمجھ کو اہمیت دیتے ہوئے امن قائم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ میں تمام تنظیموں سے اپیل کروں گا کہ امن کے راستے پر آگے بڑھ کر اپنے خوابوں کو پورا کریں۔ میں آپ کے ساتھ ہوں، بھارت سرکار منی پور کے لوگوں کے ساتھ ہے۔‘‘

ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور کے چورا چندپور میں 7,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ منی پور کی یہ سرزمین حوصلے اور ہمت کی سرزمین ہے۔ یہ پہاڑیاں فطرت کا انمول تحفہ ہیں اور ساتھ ہی یہ پہاڑیاں آپ سب لوگوں کی مسلسل محنت کی بھی علامت ہیں۔

منی پور کے عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’آپ اتنی شدید بارش میں بھی اتنی بڑی تعداد میں یہاں آئے، میں اس محبت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ منی پور کے نام میں ہی ’منی‘ ہے، یہ وہ ’منی‘ ہے جو آنے والے وقت میں پورے شمال مشرق کی چمک کو بڑھانے والی ہے۔ بھارت سرکار کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ منی پور کو ترقی کے راستے پر تیزی سے آگے لے جایا جائے۔ اسی سلسلے میں میں یہاں آپ سب کے درمیان آیا ہوں۔

انہوں نے کہا، ’’منی پور میں زندگی کو پٹری پر لانے کے لیے مرکزی سرکار ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ حکومت منی پور کو امن، خوشحالی اور ترقی کی علامت بنانے کا ہدف لے کر چل رہی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پہلے یہاں گاؤں تک پہنچنا کتنا مشکل تھا، آپ سب جانتے ہیں۔ اب سیکڑوں گاؤں میں یہاں سڑک کنیکٹیویٹی پہنچائی گئی ہے۔ اس کا سب سے زیادہ فائدہ پہاڑی عوام اور قبائلی گاؤں کو ہوا ہے۔ بی جے پی حکومت کے دوران ہی منی پور میں ریل کنیکٹیویٹی کا بھی توسیع ہو رہا ہے۔ جیریبام-امپھال ریلوے لائن بہت جلد دارالحکومت امپھال کو نیشنل ریل نیٹ ورک سے جوڑ دے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

3 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

5 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

5 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

5 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

6 hours ago