سیاست

Mani’ will enhance the shine of the North East-PM Modi: منی پور کے نام میں ہی ہے’منی’، جو نارتھ ایسٹ کو چمکانے والی ہے، چورا چاندپور میں پی ایم نریندر مودی کا بیان

پی ایم نریندر مودی میزورم کے دورے کے بعد منی پور کے دارالحکومت اِمفال پہنچے، جہاں سے وہ سڑک کے ذریعے چورہ چندپور گئے۔ پی ایم مودی نے چورا چاندپور میں 7300 کروڑ روپے سے زائد لاگت والی کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا۔پی ایم مودی نے اس موقع پر ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا: منی پور کے تو نام میں ہی ‘منی’ ہے، جو آنے والے وقت میں نارتھ ایسٹ کو چمکانے والا ہے۔ اسی سلسلے میں میں آج آپ سب کے درمیان آیا ہوں، کیونکہ ہم منی پور کو ترقی کے راستے پر لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا: منی پور ایک سرحدی ریاست ہے، اور میں بخوبی سمجھتا ہوں کہ آپ کو کنیکٹیویٹی (رابطے) کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 2014 سے ہم نے اس پر کام شروع کیا، اور شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں تک سڑکیں پہنچانے کا کام کیا۔ آج ریلوے کنیکٹیویٹی پر کام ہو رہا ہے، اور امھا ل ایئرپورٹ فضائی رابطے کو نئی بلندیوں پر لے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت-پاکستان کرکٹ میچ کا جادو ہوا بے اثر؟ دبئی میں آدھے ٹکٹ بھی نہ بک سکے، شائقین کا کیا جنون ہورا ہے ختم

یہ بھی پڑھیں:میں ساتھ ہوں، منی پور کی سبھی تنظیم امن کے راستے پر آگے بڑھ کر خواب پورے کریں: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے کہا:”آج بھارت تیزی سے ترقی کر رہا ہے
پی ایم مودی نے کہا:”آج بھارت تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور ہم جلد ہی دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے جا رہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب دہلی سے کوئی اعلان ہوتا تھا تو یہاں تک پہنچنے میں سالوں لگ جاتے تھے۔ ہماری حکومت نے آپ کو بجلی کی پریشانی سے نجات دلانے کا عزم کیا ہے، اسی لیے ایک لاکھ خاندانوں کو مفت بجلی فراہم کی گئی ہے۔”
پی ایم مودی نے کہا: ہم منی پور کو امن (Peace)، خوشحالی (Prosperity)، اور ترقی (Progress) کا نمونہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

11 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

54 minutes ago

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…

3 hours ago