سیاست

Chief Minister of Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو کے ہاٹ ایئر بیلون میں بھڑک اُٹھی آگ ، ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو اس وقت ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے ،جب گاندھی ساگر فاریسٹ ریٹریٹ کے دورے کے دوران ان کے ہاٹ ایئر بیلون میں اچانک آگ لگ گئی۔ تیز ہوا اور اچانک اٹھنے والی آگ کی لپٹوں کے باعث بیلون کی پرواز روک دی گئی۔ خوش قسمتی سے سیکورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے وزیر اعلیٰ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ہاٹ ایئر بیلون نے پرواز نہ بھری، نچلے حصے میں لگی آگ
وزیر اعلیٰ موہن یادو جمعہ کی شام مندسور ضلع کے گاندھی ساگر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے گاندھی ساگر فاریسٹ ریٹریٹ کا افتتاح کیا۔ شب بسیرہ انہوں نے ہنگلاج ریزورٹ میں رات کا قیام کیا۔ہفتے کی صبح انہوں نے چمبل ندی میں کشتی رانی کا لطف اٹھایا، جس کے بعد وہ ہاٹ ایئر بیلون کی سواری کے لیے روانہ ہوئے۔
جیسے ہی وزیر اعلیٰ بیلون میں سوار ہوئے، تیز ہوا چلنے لگی، جس سے بیلون فضا میں نہ اُڑ سکا۔ اسی دوران بیلون کے نچلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔ موقع پرموجود اہلکاروں نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پایا، آگ بجھائی اور وزیر اعلیٰ کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔
سیکورٹی فورسز نے سنبھالی صورتحال
سیکورٹی اہلکاروں نے نہایت ہوشیاری کے ساتھ بیلون کی ٹرالی کو مضبوطی سے پکڑے رکھا اور وزیر اعلیٰ کو کسی قسم کی چوٹ یا نقصان سے بچا لیا۔حادثے کے بعد وزیراعلیٰ نے بیلون کی سواری منسوخ کر دی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اندور روانہ ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ نے چمبل ندی میں کی کشتی رانی، سیر و سیاحت کو قرار دیا ریاست کی شناخت
اس سے قبل جمعہ کو وزیر اعلیٰ موہن یادو نے چمبل ندی کی خوبصورتی کا تجربہ کرتے ہوئے کروز کی سواری کی اور اس دوران گیت بھی گنگنائے۔وزیر اعلیٰ دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اس دورے کی تصاویر اور معلومات شیئر کیں۔
انہوں نے کہا:”چمبل کا یہ قدرتی حسن مدھیہ پردیش کے سیاحت کے شعبے کو ایک نئی پہچان دے گا۔ یہاں کا شفاف پانی اور فطری ماحول نہ صرف سیاحوں کو متوجہ کرے گا، بلکہ فطرت سے محبت رکھنے والوں کو روحانی سکون فراہم کرے گا۔”
سیاسی پس منظر: ‘لوجہاد’ پر سخت رویہ بھی موضوع بحث
اس واقعے سے قبل وزیر اعلیٰ موہن یادو ایک اور فیصلے کے باعث خبروں میں رہے، جب انہوں نے “لو جہاد” کے ملزمان کے گھر زمین دوز کروا دیے۔ ان پر زبر دستی مذہب تبدیلی، جنسی زیادتی اور تشدد جیسے سنگین الزامات تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gurugram Police Release Dhruv Rathee: یوٹیوبر دھرو راٹھی کو گروگرام پولیس نے دیر رات کیا رہا، احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی دی ہدایت

دھرو راٹھی گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر جنتر منتر پر مجوزہ احتجاج میں…

7 minutes ago

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

48 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

2 hours ago