سیاست

PM Modi condoles deaths in Hassan accident: کرناٹک میں ہاسن حادثےپر پی ایم مودی کا اظہار افسوس، ہلاک شدگان کے لواحقین کیلئے دو لاکھ اور زخمیوں کیلئے پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان

بنگلور:ک کرناٹک کے ضلع ہاسن میں پیش آنے والے خوف ناک حادثہ پیش آیا ہے، اس حادثے پر پی ایم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔پی ایم مودی نے مرنے والوں کے اہلِ خانہ کے لیے دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے، جو کہ پی ایم قومی امدادی فنڈ سے دی جائے گی۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا ،جب ہاسن کے موسالے ہوساہلی علاقے میں گنپتی وسرجن کا جلوس نکالا جا رہا تھا، جس میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک تھے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ہجوم پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 22 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔
پی ایم مودی کا پیغام
پی ایم مودی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا: کرناٹک کے ہاسن میں پیش آیا حادثہ نہایت دل دہلا دینے والا ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔مزید کہا گیا کہ: پی ایم قومی امدادی فنڈ سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔
مرکزی وزراء کا ردعمل
مرکزی مملکتی وزیر شو بھا کرن دلاجے نے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے خوفناک اور ناقابل معافی قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارا سوامی نے بھی اس حادثے پر گہرے رنج وغم  کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”یہ نہایت افسوسناک ہے کہ گنپتی وسرجن کے جلوسکے دوران عقیدت مندوں کی جانیں چلی گئیں۔ ریاستی حکومت زخمیوں کو مفت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔”
ضلعی انتظامیہ کی کارروائی
ہاسن کی ڈپٹی کمشنر کے ایس لتا کماری کے مطابق حادثہ جمعہ کی رات تقریباً 8:45 بجے پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر KIMS اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، اور قصوروار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Union Commerce and Industry Minister Piyush Goyal: ہندوستان کی عالمی تجارتی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری: پیوش گوئل

پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان کا ہدف مالی سال 2026-27 میں ایک ٹریلین ڈالر…

11 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ لوک نائک جے پرکاش نارائن اچھی…

54 minutes ago

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…

3 hours ago