اسپورٹس

Paralympics 2024: پیرالمپکس 2024 سے پہلے ہندوستان کو بڑا جھٹکا، ٹوکیو گولڈ میڈلسٹ پرمود بھگت سسپنڈ

کوالالمپور: ٹوکیو پیرالمپکس گولڈ میڈلسٹ پیرا شٹلر پرمود بھگت کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا قصوروار پائے جانے کے بعد 18 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ وہ اب پیرس پیرالمپکس کا حصہ نہیں رہیں گے۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (BWF) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

بی ڈبلیو ایف نے ایک بیان میں کہا، ’’بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (BWF) نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستان کے ٹوکیو 2020 پیرا اولمپک چیمپئن پرمود بھگت کو 18 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ وہ پیرس 2024 کے پیرالمپکس گیمز میں حصہ نہیں لیں گے۔‘‘

بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن نے کہا کہ ثالثی کی عدالت (سی اے ایس) نے بھگت کو 12 ماہ کے اندر تین بار اپنے ٹھکانے کے بارے میں معلومات فراہم نہ کرنے پر بی ڈبلیو ایف اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا۔ بھگت، جنہوں نے SL3 زمرہ میں حصہ لیا، نے اس فیصلے کے خلاف CAS میں اپیل کی، لیکن CAS نے فیصلے کو برقرار رکھا اور معطلی کی تصدیق کی۔

اس سال کے شروع میں، بھگت نے تھائی لینڈ میں بی ڈبلیو ایف پیرا بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنا گولڈ میڈل برقرار رکھا تھا۔ اس جیت نے نہ صرف انہیں BWF پیرا بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ میں لگاتار تین گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پیرا ایتھلیٹ بنا دیا بلکہ عالمی چیمپئن شپ میں چینی لن ڈین کے پانچ ٹائٹلز کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

وہ 2009، 2015، 2019، 2022 اور 2024 میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ ان تین لگاتار گولڈ میڈلز کے ساتھ ان کے تمغوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے جس میں تمام زمروں میں چھ سونے، تین چاندی اور پانچ کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں مثال

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچنل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

2 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

44 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

55 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago