اسپورٹس

Asia Cup 2025 India Vs Pakistan: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے دی شکست، ابھیشیک شرما کی شاندار اننگز

دبئی میں جاری ایشیا کپ 2025 کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو شکست دے دی۔ اتوار، 21 ستمبر کو کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے دیے گئے 172 رنز کے ہدف کو صرف 12.4 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے حاصل کر لیا۔

ابھیشیک شرما اور شبمن گل نے اننگز کا دھواں دار آغاز کیا اور صرف 10 اوورز میں 105 رنز کی شراکت قائم کی۔ شبمن گل نے 28 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

جب 12.4 اوور میں ابھیشیک آؤٹ ہوئے، تب تک بھارت 123 رنز تک پہنچ چکا تھا اور فتح تقریباً یقینی نظر آ رہی تھی۔ اس کے بعد تِلاک ورما اور ہاردک پانڈیا نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ تِلاک ورما نے 19 گیندوں پر 30 رنز بنا کر بھارت کو جیت کی دہلیز پار کروائی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پچھلے میچ کی طرح اس بار بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، سائم ایوب، اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی بیٹنگ:

اس سے پہلے بھارت کے دعوت پر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے 2.3 اوور میں 21 رنز جوڑے، جس کے بعد فخر زمان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ فرحان نے 45 گیندوں پر 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ سائم ایوب نے 17 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

پاکستان نے 115 کے مجموعی اسکور پر اپنا چوتھا وکٹ کھو دیا، جس کے بعد محمد نواز اور کپتان سلمان آغا نے پانچویں وکٹ کے لیے 34 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو ایک بہتر اسکور تک پہنچایا۔

بھارت کی بولنگ:

بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کلدیپ یادیو اور ہاردک پانڈیا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

یہ ایشیا کپ 2025 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان دوسرا مقابلہ تھا۔ اس سے قبل 14 ستمبر کو کھیلے گئے میچ میں بھی بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بھار ت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

1 hour ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

2 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

3 hours ago