ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار فتح حاصل کی ہے۔ بھارت نے بارش سے متاثرہ کانپور ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف خود کو ڈرا ہونے سے بچایا بلکہ 7 وکٹوں سے شاندار فتح بھی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز 2-0 سےاپنے نام کرلی ہے ۔ اشون کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے سیریز کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔
بنگلہ دیش کے 95 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی ٹیم انڈیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر یہ اسکور آسانی سے حاصل کر لیا۔ اس اننگز میں یشسوی جیسوال نے ایک بار پھر نصف سنچری بنائی اور 51 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کوہلی اس میچ میں 29 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور رشبھ پنت 4 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 233 رنز پر سمٹ گئی ،جس کے بعد بھارت نے 35 اوورز میں 289/9 رنز کے اسکور پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 146 رنز بنا سکی اور اس طرح ٹیم انڈیا کو جیت کے لیے 95 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ وراٹ کوہلی 29 اور رشبھ پنت 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوہلی نے اس اننگز میں 4 چوکے لگائے اور ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وراٹ کوہلی نے جیسے ہی اپنی اننگز کا تیسرا چوکا لگایا، ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 1000 چوکے مکمل کر لیے۔ وراٹ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ سنگ میل حاصل کرنے والے صرف 5ویں ہندوستانی بلے باز ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ صرف سچن تندولکر، راہول ڈریوڈ، وریندر سہواگ اور وی وی ایس لکشمن نے انجام دیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بھارتی کرکٹر
2058 – سچن تندولکر
1654 – راہول ڈریوڈ
1233 – وریندر سہواگ
1135 – وی وی ایس لکشمن
1001 – وراٹ کوہلی
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں وراٹ کوہلی سے پہلے صرف 25 بلے باز 1000 ٹیسٹ چوکوں کا ہندسہ چھونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اب اس لسٹ میں کوراٹ وہلی کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے یہ خاص کارنامہ 115 ٹیسٹ میچوں کی اپنی 195ویں اننگز میں انجام دیا۔ وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ سے قبل ون ڈے میں 1000 ہزار چوکے لگانے کا کارنامہ انجام دیا۔ اس لحاظ سے وہ واحد فعال کرکٹر بن گئے ہیں جن کے نام ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں میں 1000 ہزار سے زیادہ چوکے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…