اسپورٹس

IND vs ENG 2nd T20: تلک ورما کی شاندار نصف سنچری کے ساتھ بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دی

IND vs ENG 2nd T20: بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ٹیم انڈیا نے سنیچر کو چنئی میں کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز جیت درج کی۔ اس کے لیے تلک ورما نے دھماکہ خیز نصف سنچری اسکور کی۔ بھارت کی شروعات خراب رہی۔ لیکن تلک نے ایک سرے کو مضبوطی سے تھام لیا اور میچ میں جیت دلائی۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں بھارت نے تلک ورما کی اننگز کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی۔ بھارت نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیتا تھا۔ اب ٹیم انڈیا نے دوسرا میچ بھی جیت لیا ہے۔ اس نے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تلک کی دھماکہ خیز اننگز نے بھارت کو دلائی فتح

ہندوستانی ٹیم کی وکٹیں ایک سرے سے مسلسل گر رہی تھیں۔ لیکن تلک نے ایک سے سے اننگ کو مضبوطی سے تھام لیا۔ انہوں نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ناقابل شکست 72 رنز بنائے۔ تلک نے 4 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ روی بشنوئی 9 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

خراب رہی ٹیم انڈیا کی شروعات

بھارت نے دوسرے اوور میں پہلا وکٹ گنوا دیا۔ ابھیشیک شرما 6 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 3 چوکے لگائے۔ اس کے بعد سنجو سیمسن کی وکٹ گر گئی۔ سیمسن 7 گیندوں میں 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان سوریہ کمار یادو بھی کچھ خاص نہ کر سکے۔ وہ 12 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا کی وکٹ گر گئی۔ پانڈیا 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں- T20I Cricketer of the Year: ارشدیپ سنگھ بنے آئی سی سی مینس ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر، جانئے کیسی رہی فاسٹ بولر کی کارکردگی

انگلینڈ کی جانب سے بٹلر نے کھیلی عمدہ اننگز

انگلینڈ کی شروعات خراب رہی۔ لیکن جوس بٹلر نے ٹیم کو سنبھالا۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے تھے۔ بٹلر نے 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 45 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔ بریڈن کارس نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ جیمی اسمتھ نے 22 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز کچھ خاص نہیں کر سکا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Central Depository Services: سنٹرل ڈپازٹری سروسز (انڈیا) کا مجموعی خالص منافع دسمبر 2024 کی سہ ماہی میں 21.11 فیصد بڑھ گیا

سنٹرل ڈپازٹری سروسز (انڈیا) لمیٹڈ (سی ڈی ایس ایل) نے دسمبر 2024 کی سہ ماہی…

5 minutes ago

President Murmu lauds ‘One Nation One Election’ move: صدر دروپدی مرمو نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی تعریف کی

صدر نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں…

20 minutes ago

Swara Bhaskar on Meeting Maulana Sajjad Nomani: سورا بھاسکر نے مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات پر توڑی خاموشی، کہی یہ بڑی بات

مہاراشٹراسمبلی الیکشن 2024 کے درمیان تنازعہ میں رہے مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات سے متعلق…

29 minutes ago

Spiritual Infrastructure: مہا کمبھ پر گوتم اڈانی کا بلاگ – ہندوستان کی قیادت کی کہانی کو متاثر کرتا ہے کمبھ

قیادت کا چیلنج تو، کمبھ جدید رہنماؤں کے لیے ایک گہرا سوال کھڑا کرتا ہے:…

30 minutes ago

میڈیا پر گاندھی خاندان کے حملے: اہم قومی مسائل سے خلفشار

ایک حالیہ سیاسی تقریر میں، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے میڈیا پر تنقید اور طعنہ…

39 minutes ago