قومی

Swara Bhaskar on Meeting Maulana Sajjad Nomani: سورا بھاسکر نے مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات پر توڑی خاموشی، کہی یہ بڑی بات

Swara Bhaskar On Meeting Maulana Sajjad Nomani: بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے گزشتہ سال تنازعہ میں رہے مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات کی تھی۔ مولانا سجاد نعمانی کے ساتھ سورا بھاسکراوران کے شوہرفہد احمد کی تصویرسامنے آئی تھی، اس دوران سورا بھاسکرنے اپنے سرپردوپٹہ ڈال رکھا تھا۔ ایسے میں انہیں کافی ٹرول کیا گیا تھا۔ اب سورا بھاسکر نے اس ملاقات کے بارے میں کھل کربات کی ہے اورسرپردوپٹہ رکھنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔

سورا بھاسکرنے بی بی سی کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویومیں مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات کرنے سے متعلق بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے خواتین سے متعلق دیئے گئے متنازعہ بیانات سے متعلق نہیں جانتی تھیں۔ سورا بھاسکرنے کہا کہ الیکشن میں بہت ہنگامہ ہوتا ہے۔ فہد نے سوشل میڈیا منیجرکوکہا تھا کہ وہ تصویرپوسٹ کردیں۔ انہوں نے بغیرمجھے اورفہد کو دکھائے وہ تصویرپوسٹ کردی۔ مجھے احساس نہیں تھا کہ اس پرہنگامہ ہوجائے گا۔

میں ان کی ان باتوں سے بالکل بھی اتفاق نہیں رکھتی

اداکارہ سورا بھاسکرنے مزید کہا- مولانا سجاد نعمانی ایک شخص تھے جو پولرائزیشن تھے۔ ہم لوگ ایسے کئی لوگوں سے ملے، جو پولرائزنگ ہوسکتے تھے، دونوں فریق کے۔ میں پہلی باران سے مل رہی تھی، میں نے ان کے باقی تبصرے پہلے کبھی سنی نہیں تھیں۔ جب ہنگامہ ہونے لگا تب میں نے ان کے بارے میں پڑھا۔ میں ان کی ان باتوں سے بالکل بھی اتفاق نہیں رکھتی ہوں۔ میں ایک فیمنسٹ ہوں اوربہت بولنے والی فیمنسٹ ہوں۔

مولانا سجاد نعمانی سے ملتے وقت سرپرکیوں رکھا دوپٹہ؟

سورا بھاسکر نے مزید بتایا کہ مولانا سجاد نعمانی سے ملتے وقت انہوں نے سرکو دوپٹے سے کیوں چھپایا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کس نے کہا کہ فیمنسٹ دوسروں کی عقیدت کا احترام نہیں کرتے ہیں، بڑے لوگوں کے لئے ادب نہیں دکھاتے ہیں۔ ہم مندر جاتے ہیں تو سرکو چھپاتے ہیں، مسجد جاتے ہیں تو سرڈھکتے ہیں۔ وہاں جا رہے تھے تو سرپر دوپٹہ رکھ لیا۔ اس سے زیادہ ہندوستانی بات کچھ ہونہیں سکتی۔

سیاست میں کیوں کرنا پڑتا ہے سمجھوتہ؟

کیا سیاست میں سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں؟ اس سوال پربھی سورا بھاسکرنے اپنا موقف کھل کررکھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں سمجھوتے یا معاہدے کرنے پڑتے ہیں۔ چاہے اسٹوڈنٹس یونین (طلبہ یونین) کی سیاست ہویا پھرملک کی سیاست میں۔ جس دن آپ زمین پرالیکشن میں اترتے ہیں، اس دن سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں۔’

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG 3rd T20: راجکوٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 26 رنز سے دی شکست

انگلینڈ نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا کو 26…

6 hours ago

Election Commission on Arvind Kejriwal: ’پانی میں زہر‘والے بیان پر الیکشن کمیشن کی کارروائی، اروند کیجریوال سے مانگے ثبوت

الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی کے سابق…

6 hours ago

قومی کھیلوں میں ریلائنس فاؤنڈیشن کے 50 سے زیادہ ایتھلیٹ میدان میں اتریں گے

ٹوکیو اولمپک کے میڈل جیتنے والی لوالینا بور گوہن پیرس اولمپک کے بعد پہلی بار…

7 hours ago

Adani Group Commits To Rs 2.3 Lakh Core Investment In Odisha: اڈانی گروپ نے اڈیشہ میں 2.3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا کیاوعدہ

ہیمنت شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ کانفرنس میں کسی بھی گروپ کی…

7 hours ago