آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ میچ میں ہندوستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ ایڈی لیڈ ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کی خراب بلے بازی کے سبب دوسری اننگ میں صرف 19 رنوں کا ہی ہدف دیا گیا،اس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلیا نے بہت آسانی کے ساتھ ہدف کو حاصل کرتے ہوئے جیت درج کرلی۔ٹیم انڈیا دوسری اننگز میں 175 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 157 رنز کی برتری حاصل تھی۔ ایسے میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو صرف 19 رنز کا ہدف دیا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے دوسری اننگز میں 57 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی جانب سے نتیش کمار ریڈی نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے۔
دوسری اننگز میں 19 رنوں کا پیچھا کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم نے تین اوور دو گیند میں 20 رن بنا لئے ،اس دوران ایک بھی وکٹ نہیں گری۔ٹیم انڈیا ایڈیلیڈ میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ آسٹریلیا نے پنک بال ٹیسٹ 10 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز بھی 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا ایڈیلیڈ میں گلابی گیند کے ٹیسٹ میں کبھی نہیں ہارا ہے۔ یہ ان کی لگاتار آٹھویں فتح ہے۔
اس ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا پہلی اننگز میں صرف 180 رن ہی بنا سکی۔ اس کے بعد ٹریوس ہیڈ کے 140 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے 337 رنز بنائے اور 157 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم صرف 175 رنز بنا سکی اور آسٹریلیا کو صرف 19 رنز کا ہدف دیا جو کنگاروں نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ پیٹ کمنز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پپو یادو نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان انہیں…
الکا لامبا نے کہا، ’’آتشی آج عوام سے پیسے مانگ رہی ہیں۔ اگر وہ ایماندار…
دہلی کے انتخابات میں جس طرح کی سیاسی مساواتیں بن رہی ہیں، اس سے انڈیا…
پبلک واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل اڈاؤ سلوا نے کہا کہ 17 کمیونٹی واٹر ٹینکوں…
اتوار کو، لاکھوں عقیدت مندوں نے صبح سویرے سنگم میں مقدس غسل کیا۔ جس میں…
اڈانی گروپ اور اسکون نے اس سال پریاگ راج میں مہا کمبھ میلے میں عقیدت…