اسپورٹس

In which series will Rohit and Virat play next?: روہت شرما اور وراٹ پر مرکوز ہوں گی شائقین کی نظریں،جانئے ٹیم انڈیا کی اگلی ون ڈے سیریز کب اور کس کے خلاف ہوگی

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا آخری مقابلہ اتوار، 18 جنوری 2026 کو اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں ایک بار پھر شائقین کی نظریں روہت شرما اور وراٹ کوہلی پر مرکوز ہوں گی۔ اس مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم کو ون ڈے فارمیٹ میں طویل وقفہ ملے گا، جس کے باعث روہت اور وراٹ تقریباً چھ ماہ بعد ہی دوبارہ بھارت کے لیے کھیلتے دکھائی دیں گے۔ ٹیم انڈیا نے نئے سال کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے کیا تھا، جس کے دو مقابلے مکمل ہو چکے ہیں۔ اب شائقین آخری میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس سیریز کے بعد بھارتی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہی خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلنی ہے، جس میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی شامل نہیں ہوں گے، کیونکہ دونوں اسٹار کھلاڑی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

ون ڈے کے بعد ٹی20 سیریز

ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 مقابلے کھیلے جائیں گے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔ اس فارمیٹ میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی کے باعث ٹیم ایک نئے امتزاج کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

روہت-وراٹ  اگلی بار کب کھیلیں گے؟

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد روہت شرما اور وراٹ کوہلی تقریباً چھ ماہ تک بین الاقوامی کرکٹ سے دور رہیں گے۔ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے بعد ہی بھارتی ٹیم دوبارہ ون ڈے فارمیٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلتی نظر آئے گی۔ جون 2026 میں افغانستان کی ٹیم بھارت کے دورے پر آئے گی، جہاں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ اسی سیریز میں شائقین کو ایک بار پھر روہت شرما اور وراٹ  کوہلی کو بھارتی جرسی میں دیکھنے کا موقع مل سکتا ہے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ  اس کا انحصار سلیکٹرز کے فیصلے پر ہوگا کہ وہ دونوں سینئر کھلاڑیوں کو موقع دیتے ہیں یا آرام کا فیصلہ کرتے ہیں۔

آنے والی ممکنہ ون ڈے سیریز

افغانستان کے خلاف سیریز کے بعد بھارتی ٹیم جولائی میں انگلینڈ کے دورے پر جائے گی، جہاں تین میچوں کی ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔ اس کے بعد ستمبر میں بھارت کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے، لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس سیریز کے انعقاد پر شکوک و شبہات ہیں۔اسی مہینے بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کا دورہ بھی کرے گی، جہاں تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد اکتوبر-نومبر میں ٹیم انڈیا نیوزی لینڈ کے دورے پر جائے گی۔یوں اندور میں کھیلا جانے والا یہ آخری ون ڈے مقابلہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے مداحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اس کے بعد دونوں اسٹار کھلاڑیوں کو ایک طویل عرصے تک بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ میں نہیں دیکھا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A Vision for Mumbai’s Future Gateway: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر، 60 سال پرانی عمارت کی جگہ بنے گا جدید ’گیٹ وے‘

دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…

8 hours ago

TB Mukt Bharat: انڈمان و نکوبار سے ’ٹی بی مکت بھارت‘ مہم کا آغاز، ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما نے افسران و ملازمین کو دلایا عہد

انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…

9 hours ago