قومی

Karur Stampede Case: کرور بھگدڑ معاملہ، سی بی آئی نے اداکار وجے کو تفتیش کے لیے بھیجا نیا سمن، 19 جنوری کو ہونا ہوگا پیش

چنئی: جنوبی ہند کے معروف اداکار اور ٹی وی کے پارٹی کے سربراہ جوزف وجے چندر شیکھر عرف وجے کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے کرور بھگدڑ کیس کی جانچ کے سلسلے میں ایک بار پھر سمن جاری کیا ہے۔ سی بی آئی نے وجے کو پیر کے روز نئی دہلی میں دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے 12 جنوری کو بھی سی بی آئی نے اداکار سے تقریباً چھ گھنٹے طویل پوچھ گچھ کی تھی۔ اب دوبارہ تفتیش کے لیے انہیں 19 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

وجے سے کی جا رہی تفتیش کا تعلق 27 ستمبر 2025 کو تمل ناڈو کے کرور میں منعقدہ ایک سیاسی مہم سے ہے، جہاں وہ اپنی ٹی وی کے پارٹی کے لیے انتخابی تشہیر کر رہے تھے۔ اس موقع پر اداکار مقررہ وقت سے تاخیر سے پہنچے تھے، جس کے باعث ریلی میں بھیڑ بڑھ گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔ اس افسوسناک واقعے میں 41 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اداکار نے اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہلِ خانہ کو 20 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی تھی اور کچھ متاثرہ خاندانوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات بھی کی تھی۔

سی بی آئی کی اس تفتیش کی نگرانی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس اجے رستوگی کی سربراہی میں قائم ایک کمیٹی کر رہی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں سی بی آئی نے اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش میں تیزی لائی ہے۔ اس سلسلے میں اداکار وجے کے علاوہ ٹی وی کے پارٹی کے کئی سینئر عہدیداروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا چکی ہے، جن میں پارٹی کے جنرل سکریٹری بسی آنند، الیکشن مینجمنٹ ونگ کے جنرل سکریٹری ادھو ارجن، جوائنٹ جنرل سکریٹری نرمل کمار اور کرور ضلع سکریٹری متھیازگن شامل ہیں۔

پوچھ گچھ کے دوران سی بی آئی حکام نے مبینہ طور پر کئی اہم سوالات اٹھائے، جن میں یہ شامل تھا کہ کرور پروگرام کا اہتمام کس نے کیا، کیا وجے کو پہلے سے انتظامات کی مکمل جانکاری تھی، ریلی کے جگہ پر تاخیر سے پہنچنے کی وجہ کیا تھی، اور بڑھتی ہوئی بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لیے کوئی اقدامات کیے گئے تھے یا نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 12 جنوری کو ہونے والی پوچھ گچھ میں اداکار وجے نے واضح کیا تھا کہ نہ تو اس بھگدڑ میں ان کی پارٹی کی کوئی لاپروائی تھی اور نہ ہی ان کا ذاتی طور پر کوئی کردار۔ انہوں نے کہا تھا کہ صورتحال کو سنبھالنے اور بھگدڑ کو روکنے کے لیے انہوں نے اپنی تقریر روک دی تھی اور اسٹیج سے اتر گئے تھے۔ حالانکہ، سی بی آئی اداکار اور پولیس کے بیانات کا تقابلی جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس نے اپنے بیانات میں اس واقعے کا ذمہ دار پارٹی اور اداکار کو ٹھہرایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وجے مقررہ وقت سے تاخیر سے پہنچے تھے، جس کے باعث ضرورت سے زیادہ بھیڑ جمع ہو گئی اور دورانِ تقریر اداکار کو دیکھنے کی ہوڑ میں بھگدڑ مچ گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Bharat Express Urdu Conclave: اردو ایک جدید زبان ہے، اے آئی سے مستقبل مزید مضبوط ہوگا، بزمِ صحافت میں بولے پروفیسر شاہد صدیقی

پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…

24 minutes ago

Todays Weather: موسم نے بدلا رخ! کئی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان، آئی ایم ڈی نے جاری کی پیش گوئی

مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…

44 minutes ago

Delhi IIC Bazm-e-Sahafat: ’اردو مسلمانوں کی نہیں، ہندوستان کی زبان ہے‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین کا اظہارِ خیال

بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…

2 hours ago

Bharat Express Urdu Conclave: اردو کو رسم الخط میں نہ باندھو، یہ دلوں کی زبان ہے، بزمِ صحافت میں بولے شاہد صدیقی

اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے شاہد صدیقی نے بتایا کہ وہ اردو اخبارات کے…

2 hours ago