بی جے پی ایم پی منوج تیواری۔
ممبئی: ممبئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ، گلوکار اور اداکار منوج تیواری کے گھر میں چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ اس لیے بھی خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے کیونکہ چوری میں ملوث شخص ان کا اپنا سابق ملازم نکلا۔ چوری کی گئی رقم تقریباً 5.40 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ یہ واردات اندھیری ویسٹ کے شاستری نگر علاقے میں واقع سندربن اپارٹمنٹ میں پیش آئی۔
امبولی پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق، یہ واقعہ پہلی بار جون 2025 میں پیش آیا تھا، جب منوج تیواری کے گھر کے بیڈ روم کی الماری سے تقریباً 4.40 لاکھ روپے چوری ہو گئے تھے۔ اس وقت چور کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔
منیجر نے گھر میں آنے جانے والوں پر رکھی نظر
چوری کے بعد منوج تیواری کے منیجر پرمود جوگیندر پانڈے، جو گزشتہ 20 برسوں سے ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں، نے گھر میں آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھنی شروع کی۔ انہیں شبہ تھا کہ یہ واردات کسی جان پہچان والے شخص نے انجام دی ہے۔ اسی بنا پر دسمبر 2025 میں گھر میں خفیہ طور پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھا سابق ملازم سریندر
اس کے بعد 15 جنوری 2026 کو رات تقریباً 9 بجے سی سی ٹی وی الرٹ میں منوج تیواری کے سابق ملازم سریندر کمار شرما کو چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹیج میں صاف نظر آ رہا ہے کہ سریندر کے پاس گھر، بیڈ روم اور الماری کی ڈپلیکیٹ چابیاں موجود تھیں۔ انہی چابیوں کی مدد سے وہ بغیر تالہ توڑے گھر میں داخل ہوتا رہا اور نقدی نکالتا رہا۔ اس رات اس نے ایک لاکھ روپے چوری کیے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد کارروائی
سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔ سریندر کمار شرما نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس نے منوج تیواری کے گھر میں کام کے دوران ہی چوری کی منصوبہ بندی کی تھی اور چابیوں کی مدد سے دونوں وارداتوں کو انجام دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج ضبط کر لی ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
یونیورسٹی آف ممبئی کے شعبۂ قانون اور چیف جسٹس ایم سی چھاگلا میموریل ٹرسٹ کے…
پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…
مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…
ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے…
بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…
اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے شاہد صدیقی نے بتایا کہ وہ اردو اخبارات کے…