بھارت ایکسپریس۔
پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اوربابراعظم کوایک ہی کلاس کا کھلاڑی بتایا ہے۔ عمران خان کے مطابق، بابراعظم مستقبل میں وراٹ کوہلی سے بھی آگے نکل سکتے ہیں۔ بابر اعظم اور وراٹ کوہلی ماڈرن کرکٹ میں بہترین کھلاڑیوں میں شمارہیں۔ دونوں انٹرنیشنل اسٹیج پرمسلسل ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ دونوں کے موازنہ سے متعلق ہمیشہ بحث ہوتی ہے۔ پاکستان کے سابق کھلاڑیوں کا ماننا ہے کہ بابراعظم جس طرح سے موجودہ وقت میں کھیل رہے ہیں، اس سے وہ مستقبل میں وراٹ کوہلی سے بھی زیادہ حصولیابی حاصل کریں گے۔
پاکستان کے سابق آل راؤنڈرعمران خان سے جب پاکستانی صحافی نے پوچھا کہ بابراعظم اور وراٹ کوہلی کے موازنہ سے متعلق آپ کیا کہیں گے؟ اس پرعمران خان نے کہا، میں نے ان کو حال میں دیکھا نہیں ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ دونوں ایک ہی کلاس کے کھلاڑی ہیں۔ مجھے تو اس کی (بابراعظم) کی کلاس اچھی لگتی ہے۔ بلکہ یہ اس سے (وراٹ کوہلی) سے بھی آگے جاسکتا ہے۔ جو میں نے دیکھا ہے، میں نے ایک سال کرکٹ نہیں دیکھا ہے۔
پاکستان کو 1992 میں بنایا تھا عالمی چمپئن
عمران خان نے اپنی کپتانی میں پاکستان کو سال 1992 میں عالمی چمپئن بنایا تھا۔ اپنے زمانے میں عمران خان کا شمار عظیم آل راؤنڈرمیں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنے ملک کے لئے کئی یادگاراننگیں کھیلیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں ٹی-20 کرکٹ پسند نہیں ہے۔ وہ ٹسٹ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں۔
عمران خان کو پسند ہے ٹسٹ کرکٹ
عمران خان نے مزید کہا کہ بلے بازی کے لحاظ سے مجھے ٹی-20 کرکٹ میں ویسا مزہ نہیں آتا۔ میں ٹسٹ کرکٹ کو پسند کرتا ہوں۔ میں نے موبائل پر دیکھا کہ آسٹریلیائی ٹیم عالمی ٹسٹ چمپئن شپ جیت گئی۔ اس نے ٹیم انڈیا کو ہرایا تھا۔ بابراعظم نے اپنے چھوٹے سے کیریئر میں کئی حصولیابی حاصل کی ہیں۔ 28 سال کے بابراعظم ٹسٹ میں 9، ونڈے میں 18 اور ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں تین سنچریاں لگائی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کا سیاحت اور مہمان نوازی کا شعبہ 2034 تک حیرت انگیز طور پر 61…
انڈین شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل دیپک بلانی نے رائٹرز کو ایک انٹرویو…
بنگلورو میں واقع وینچر کیپیٹل فرم کلاری کیپٹل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ…
ملک کا توانائی ذخیرہ کرنے کا منظرنامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ قابل تجدید…
راجوری میں ایک ہی گاؤں کے کئی لوگوں کی موت کا معاملہ زیر بحث ہے۔…
المسیرہ ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے امریکی بحریہ کی جانب سے صنعا شہر…