G20 Development Ministers meeting: وارانسی میں جاری جی 20 اجلاس کےترقیاتی وزراء کی میٹنگ کی کامیاب تکمیل کے بعد، جی 20 کےمندوبین نے اتر پردیش میں تاریخی سارناتھ کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ ایس،جے شنکر بھی موجود تھے۔ غیر ملکی مندوبین نے وہاں قدیم کھنڈرات، یادگاریں، دھمک اسٹوپا اور میوزیم وغیرہ کو دیکھا۔ ان کے ساتھ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو بھی تاریخی مقام سارناتھ کے بارے میں مندوبین کو معلومات دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم غیر ملکی مندوبین کے ساتھ حکومت اتر پردیش کی طرف سے مقرر کردہ 115 گائیڈ بھی تھے جو انہیں تمام معلومات فراہم کر رہے تھے۔ سارناتھ کے دورے کے دوران، غیر ملکی مندوبین نے گپتاعہد میں تعمیر کیے گئے 43.6 میٹر اونچے اور 28 میٹر چوڑے دھمیک استوپا کو دیدار کیا۔ ستوپا پر لکھے ہوئے جملے اور اس کی تاریخ کے بارے میں بھی گائیڈ سے معلومات حاصل کی۔ اس دوران یہاں ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد تمام مہمان دہلی روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ہم سارناتھ درشن کی شاندار یادوں کے ساتھ آج وارانسی چھوڑ رہے ہیں۔
اس سے پہلے وارانسی میں جی 20 ترقیاتی وزراء کی کانفرنس نے جی 20 ممالک کے ذریعہ پائیدار ترقی کے اہداف پر پیشرفت کو تیز کرنے کے لئے ہندوستان کی طرف سے پیش کردہ ایک انتہائی اہم سات سالہ ایکشن پلان کو اپنایا۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں ایک اور دستاویز کومنظور کیا گیا جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اہداف کی تکمیل کے لیے پائیدار طرز زندگی کے سلسلے میں تعاون اور شرکت کو بڑھانا ہے۔ ترقیاتی وزراء کے ذریعہ اختیار کردہ نتائج کی دستاویز کو 9 اور 10 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والے گروپنگ کے سربراہی اجلاس میں جی20رہنماؤں کے سامنے غور وخوض کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اپنے خطاب میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ایس ڈی جیزپر ایکشن پلان نہ صرف ترقیاتی ایجنڈے کے لیے جی 20کے مضبوط عزم کی ترغیب دے گا بلکہ تین اہم شعبوں میں تبدیلی کی کارروائیوں کو بھی آگے بڑھائے گا۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ جی 20ممالک کے درمیان ماحولیات کے تحفظ کے لیے طرز زندگی کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔ یہاں ہندوستان کے طرز زندگی کو بطور نمونہ پیش کیا گیا۔ اجلاس میں طرز زندگی کے 9 اصول طے کیے گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…