اسپورٹس

ICC Men’s Test Player Rankings: یشسوی جیسوال نے بابر اعظم کو چھوڑ دیا پیچھے، وراٹ کوہلی بھی نکلے آگے، روہت شرما کا جلوہ

آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ میں پاکستان کے بلے باز بابراعظم کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دائیں ہاتھ کا یہ بلے باز 6 پوزیشن نیچے گرکر9ویں مقام پرپہنچ گیا ہے۔ بابراعظم گزشتہ ہفتے تیسرے مقام پرتھے، لیکن اب یہ کھلاڑی ٹاپ-10 سے باہر ہونے کی حالت میں ہے۔ دوسری طرف ٹیم انڈیا کے 3 بلے باز ٹاپ-10 میں ہیں اور روہت شرما ان میں ان میں سب سے اوپر چھٹے مقام پرہیں۔ یشسوی جیسوال کی بات کریں تو وہ ایک پوزیشن اوپر چڑھ کر نمبر-8 پر پہنچ گئے ہیں۔ یشسوی جیسوال نے دو پوزیشن کی چھلانگ لگاکر 7ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں کس کی کیا پوزیشن؟

آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ ٹاپ پر برقرارہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے مقام پر قابض ہیں۔ تیسرے مقام پرڈیرل مشیل ہیں۔ ہیری بروک نے تین پوزیشن کی چھلانگ لگاکر چوتھے مقام پر جگہ بنائی ہے۔ پانچویں مقام پر اسٹیو اسمتھ اور چھٹے مقام پرہندوستانی کپتان روہت شرما ہیں۔

ساتویں نمبرپریشسوی جیسوال اور8ویں نمبرپروراٹ کوہلی ہیں۔ بابراعظم 9ویں مقام پر ہیں۔ گزشتہ 14 اننگوں میں ایک بھی نصف سنچری نہیں لگانے کا نقصان اس کھلاڑی کو ہوا ہے۔ دوسری طرف محمد رضوان 10ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ محمد رضوان پاکستان کے پہلے وکٹ کیپرہیں، جوآئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں ٹاپ-10 میں پہنچے ہیں۔

شاہین آفریدی کو بھی لگا جھٹکا

آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں شاہین آفریدی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ گیند بازی رینکنگ میں پاکستان کا یہ تیز گیند باز2 مقام نیچے کھسک گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اب 8ویں سے 10ویں نمبرپرپہنچ گئے ہیں۔ ہندوستان کے تین گیند باز ٹاپ-10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ آراشون پہلے نمبرپرہیں۔ جسپریت بمراہ اورجوش ہیزل ووڈ دونوں دوسرے نمبرپرہیں۔ رویندرجڈیجہ 7ویں نمبر پرہیں۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

4 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

46 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago