اسپورٹس

ICC ODI Rankings: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں روہت شرما ٹاپ پوزیشن پر برقرار، شبھمن گل اور بابر اعظم آئے نیچے

نئی دہلی: آئی سی سی نے بدھ کے روز ون ڈے کے ٹاپ بلے بازوں کی تازہ درجہ بندی جاری کی۔ رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما نے اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے۔ روہت نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سنچری لگانے کے بعد اپنے کیریئر میں پہلی بار یہ مقام حاصل کیا تھا۔ روہت کے علاوہ ٹاپ 10 میں شبھمن گل، وراٹ کوہلی اور شریس ائیر بھی شامل ہیں۔

دو مقام اوپر چڑھ کر تیسرے نمبر پر پہنچے مچل

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ نے 3-0 سے جیت درج کی تھی۔ اس جیت میں ڈیرل مچل نے اہم کردار ادا کیا تھا اور 178 رن بنا کر ’پلیئر آف دی سیریز‘ رہے تھے۔ ان کی اس شاندار کارکردگی کا انہیں فائدہ ملا ہے، اور اب وہ اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔ مچل دو مقام اوپر چڑھ کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر ہیں افغانستان کے ابراہیم زدران

افغانستان کے ابراہیم زدران دوسرے نمبر پر ہیں۔ شبھمن گل اور بابر اعظم دونوں کو ایک ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ گل آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کسی بھی میچ میں بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے، جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑا۔ وہیں بابر اعظم بھی منگل کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فلاپ رہے، جس سے ان کی درجہ بندی نیچے آ گئی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ابھی دو ون ڈے میچ باقی ہیں، اس لیے بابر کے پاس رینکنگ بہتر کرنے کا موقع موجود ہے۔

تازہ رینکنگ کے مطابق —

روہت شرما پہلے نمبر پر،

ابراہیم زدران دوسرے،

ڈیرل مچل تیسرے،

شبھمن گل چوتھے،

بابر اعظم پانچویں،

وراٹ کوہلی چھٹے،

چرتھ اسالنکا (سری لنکا) ساتویں،

ہیری ٹیکٹر (آئرلینڈ) آٹھویں،

شریس ائیر نویں،

اور شائی ہوپ (ویسٹ انڈیز) دسویں نمبر پر ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago