راہل گاندھی نے ہریانہ انتخابات کی ووٹر فہرست میں دھاندلی کا الزام لگایا، الیکشن کمیشن نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے راہل کے الزامات کا جواب دیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر ووٹ چوری کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے بدھ کے روز کو ایک پریس کانفرنس کی، جس میں کہا کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران دھاندلی ہوئی تھی۔ راہل کے ان الزامات پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کی طرف سے انتخابی عمل کے دوران کسی بھی قسم کی اپیل دائر نہیں کی گئی۔ اگر راہل گاندھی کو کوئی اعتراض تھا تو وہ اس وقت اپنی بات رکھ سکتے تھے۔ ہریانہ کی بات کی جائے تو اس وقت 90 اسمبلی نشستوں میں سے صرف 22 انتخابی درخواستیں ہی ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔ قواعد کے مطابق اگر کسی امیدوار کو لگے کہ ووٹر لسٹ یا انتخابی عمل میں کوئی گڑبڑ ہوئی ہے تو وہ اپیل دائر کر سکتا ہے، لیکن کانگریس کی جانب سے ایک بھی اپیل داخل نہیں کی گئی۔
الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات میں دھاندلی پر کیا کہا؟
قوانین کے مطابق اگر کسی امیدوار کو انتخابی نتائج پر اعتراض ہے تو وہ ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔ ہریانہ انتخاب سے متعلق 22 اپیلیں اب بھی ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا کہ کانگریس کے پولنگ ایجنٹ ووٹنگ مراکز پر کیا کر رہے تھے؟ اگر کسی ووٹر نے پہلے ہی ووٹ ڈال دیا تھا یا ان کی شناخت پر شک تھا تو ایجنٹوں کو اسی وقت اعتراض درج کرانا چاہیے تھا۔
جعلی ووٹروں پر الیکشن کمیشن کا ردعمل
الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹروں کے الزامات پر کہا کہ فہرست میں ڈپلیکیٹ ناموں سے بچنے کے لیے ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے دوران کانگریس کے بی ایل اے نے کوئی اعتراض کیوں نہیں کیا؟ اور اگر یہ ووٹر جعلی بھی تھے تو یہ کیسے ثابت کیا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا؟
راہل گاندھی کے الزامات
دراصل راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہریانہ میں ووٹ چوری کرکے بی جے پی کی حکومت بنوائی گئی۔ ہریانہ میں ووٹ چوری پکڑی گئی ہے۔ ہریانہ میں ہم نے کافی جانچ کی۔ مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش اورہریانہ میں ووٹ چوری ہوئی ہے۔ راہل گاندھی نے اس دوران ایک لڑکی کی تصویربھی دکھائی۔ اسے لے کرانہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نے الگ الگ نام سے 22 جگہ ووٹ دیئے۔ اس لڑکی کے نام سے 22 ووٹرآئی ڈی کارڈ ملے۔ اس کا نام کہیں سیما توکہیں سویٹی ہے۔ یہ برازیل کی ماڈل ہے۔ ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹوں کی چوری ہوئی۔ 5 الگ الگ کٹیگری میں ووٹ چوری ہوئی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…
طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…
سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…