اسپورٹس

Latest ICC Rankings T20I: آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ، نمبر-1 بنے ایشان کشن، ٹاپ-8 بلے بازوں میں 4 ہندوستانی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی-20 بلے بازوں کی تازہ رینکنگ جاری کی ہے۔ ایشان کشن دنیا کے نمبر-1 ٹی-20 بلے بازبن گئے ہیں، جبکہ کئی مہینوں سے ٹاپ پرچل رہے ہندوستان کے ہی ابھیشیک شرما کونقصان ہوا ہے۔ آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی-20 میچوں میں صرف 5 رن بنانے والے سنجوسیمسن ٹاپ-25 کھلاڑیوں سے بھی باہرہوگئے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ ٹی-20 بلے بازوں کی رینکنگ کے ٹاپ-8 کھلاڑیوں میں 4 ہندوستانی شامل ہیں۔ ایشان کشن کی بات کریں توانہوں نے اپنے کیریئرکی بہترین ریٹنگ حاصل کی ہے۔ ایشان کشن ابھی 876 کی ریٹنگ کے ساتھ دنیا کے نمبر-1 ٹی-20 بلے بازبنے ہوئے ہیں۔

ٹاپ-8 بلے بازوں میں 4 ہندوستانی

ٹی-20 رینکنگ کے ٹاپ-8 بلے بازوں میں 4 ہندوستانی ہیں۔ ایشان کشن پہلے مقام پرہیں، جبکہ ابھیشیک شرما ایک مقام پھسل کردوسرے مقام پرآگئے ہیں۔ تلک ورما نے اپنا چھٹا مقام محفوظ رکھا ہے، جوآئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 میں 55 رنوں کی نصف سنچری اننگ کھیل کرآرہے ہیں۔ وہیں، ٹی-20 ٹیم سے ڈراپ ہوچکے سابق کپتان سوریہ کماریادوآٹھویں مقام پرچلے گئے ہیں۔ پہلے نمبرپرایشان کشن ہیں جبکہ دوسرے نمبر پرابھیشیک شرما ہیں۔ تلک ورما چھٹے مقام پرہیں۔ سوریہ کماریادو8ویں مقام پرہیں۔

سنجوسیمسن آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی-20 میں زیرواوردوسرے ٹی-20 میں صرف 5 رن بناکرآوٹ ہوگئے تھے۔ انہیں رینکنگ میں پانچ مقام کا نقصان ہوا ہے، جس کے بعد وہ 26ویں مقام پرچلے گئے ہیں۔ گیند بازی رینکنگ کی بات کریں تو آئرلینڈ کے خلاف سیریزکومِس کرنے والے ورون چکرورتی اورجسپریت بمراہ کوایک ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ ورون چکرورتی دنیا کے نمبر-3 ٹی-20 گیندبازہیں اورجسپریت بمراہ ایک مقام پھسل کرچھٹے مقام پرآگئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

18 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

36 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago