اسپورٹس

ICC initiates ‘back-channel talks’ with PCB: آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان بیک چینل بات چیت شروع، بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر تشویش

پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف 15 فروری کو کھیلے جانے والے میچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے اس فیصلے کے بعد ممکنہ مالی نقصان کے خدشات کے پیش نظر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان ’بیک چینل بات چیت‘ شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان گروپ اے میں بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور ریاستہائے متحدہ امریکہ (یو ایس اے) کے ساتھ شامل ہے۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ حالانکہ، پاکستان اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گا۔

250 ملین ڈالر سے زائد کے مالی نقصان کا خدشہ

اتوار کے روز پاکستانی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس کی قومی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں حصہ نہیں لے گی۔ رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے اس فیصلے کے نتیجے میں عالمی کرکٹ کو 250 ملین ڈالر سے زائد کے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

کئی دیگر کرکٹ بورڈز نے کی ICC کی حمایت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کسی سمجھوتے پر پہنچنا چاہتی ہے۔ پاکستانی اخبار ’ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق، اس معاملے میں چند دیگر کرکٹ بورڈز نے بھی آئی سی سی کی حمایت کی ہے۔

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیا خبردار

فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس قدم کے نتیجے میں پاکستان پر کسی قسم کی پابندی عائد کی جائے گی یا نہیں۔ حالانکہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دوٹوک انداز میں خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا گیا تو اس کے وسیع اور دور رس نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

باہمی رضامندی سے مسئلے کا حل نکالنے کی اپیل

پاکستانی حکومت کے اعلان کے بعد آئی سی سی نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے پی سی بی سے باہمی رضامندی کے ساتھ مسئلے کا حل نکالنے کی اپیل کی تھی۔ آئی سی سی نے خبردار کیا کہ کسی بھی عالمی مقابلے میں منتخب یا مشروط شرکت، عالمی کھیلوں کے بنیادی اصولوں کو کمزور کرتی ہے۔

 ICC کو PCBکے ساتھ باضابطہ بات چیت کا انتظار

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ باضابطہ بات چیت کا انتظار کر رہی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق، منتخب یا جزوی شرکت کی یہ صورتحال کسی عالمی اسپورٹس ایونٹ کے بنیادی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتی، جہاں تمام ٹیموں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق یکساں شرائط پر مقابلہ کریں۔

آئی سی سی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں کرکٹ کے لیے بڑے اور طویل مدتی نتائج پر سنجیدگی سے غور کرے گا، کیونکہ اس فیصلے کے عالمی کرکٹ ایکو سسٹم پر اثرات پڑنے کا خدشہ ہے، جس کا پی سی بی خود بھی رکن اور فائدہ اٹھانے والا ادارہ ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

44 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

56 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago