بھارت ایکسپریس–
ICC Delegation to meet Pakistan officials: چمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق تیاریاں کیسی ہیں، کرکٹ گراونڈ کی مرمت کا کام کب تک چلے گا اور بھی دیگر موضوعات سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کچھ افسران پاکستان جانے والے ہیں۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق، منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پانچ لوگ پاکستان میں لینڈ کرنے والے ہیں۔ یہ پانچ افسران آئندہ سال ہونے والی چمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے اور ان کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات بھی ممکن ہے۔
آئی سی سی سے آرہی ٹیم کرکٹ گراونڈ کا جائزہ، پریکٹس کے لئے سہولیات کو دیکھے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کھلاڑیوں کے لئے ہوٹل میں ٹھہرنے کی سہولت کیسی ہوگی۔ اس موضوع پر بھی خاص دھیان دیا جائے گا۔ پانچ افسران کی ٹیم ہوٹلوں میں جاکروہاں کی انتظامیہ سے بھی ملاقات کرے گی کہ آخر کھلاڑیوں کو ٹھہرنے کے بعد کیسی سہولیات دی جائیں گی۔
آئی سی سی کی ٹیم سب سے پہلے کراچی میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے گی، اس کے بعد ٹیم 20 ستمبرکو اسلام آباد جائے گی اور ہفتہ کے آخر میں لاہور میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے گی۔ 21 ستمبر کو سبھی افسران واپس لوٹ آئیں گے۔ آئی سی سی کے ذریعہ بھیجی گئی ٹیم میں سینئر ایونٹ مینیجر سے لے کردیگر ایونٹ مینیجر، سیکورٹی مینیجر، پروڈکشن مینیجر اور کرکٹ کے جنرل مینیجرشامل ہوں گے۔
سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
پاکستان میں سیکورٹی نظام کی جانچ بھی کئے جانے کا امکان ہے۔ آئی سی سی کے سیکورٹی مینیجرڈیوڈ مکر، ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور انٹرنیشنل بورڈ میں پچوں کے مشیر اینڈی ایٹکنسن اپریل ماہ سے اب تک کل 3 مواقع پر پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ چونکہ پاکستان میں پہلے بھی بڑے حادثات ہوچکے ہیں، ایسے میں بورڈ سیکورٹی انتظامات میں کسی طرح کی نرمی نہیں دینا چاہتا۔ واضح رہے کہ چمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں واقع تینوں بڑے میدانوں کو ورلڈ کلس سہولیات سے لیس کئے جانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ مگرپاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعہ کرکٹ گراونڈ میں کروائے جا رہے تعمیری کام طے وقت سے پیچھے ہے۔
بھارت ایکسپریس–
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…