اسپورٹس

World Test Championship: ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ پربہت بڑا فیصلہ لینے کی تیاری میں آئی سی سی، حیران کرنے والا اپڈیٹ آیا سامنے

ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میچ پرآئی سی سی بہت بڑا فیصلہ لینے کی تیاری کررہا ہے۔ اب تک ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) کا ہرایک فائنل انگلینڈ میں کھیلا گیا ہے اور2027 کا فائنل تاریخی لارڈس میدان میں کھیلا جائے گا۔ اسی درمیان خبرسامنے آئی ہے کہ آئی سی سی ڈبلیوٹی سی 2027 کے فائنل میچ کی میزبانی لارڈس میدان سے چھین سکتا ہے۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق، آئی سی سی اورای سی بی فائنل میچ کولارڈس  کے بجائے اوول منتقل کرنے پربات کررہے ہیں۔ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن مبینہ طورپرمقام کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ آئی سی سی لارڈزکی پچ سے ناخوش ہے۔ حال ہی میں لارڈس میں انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا، جودوسرے دن ختم ہوگیا۔ جس کے بعد لارڈس کی پچ کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھی پچ کوخراب قراردیا۔ آئی سی سی نے اس میچ کے بعد لارڈس کی پچ کوڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔

اگرلارڈس میدان سے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ 2027 کے فائنل کی میزبانی چھینی جاتی ہے تو کینگٹن اوول میدان کو فائنل کا نیا ہوسٹ بنایا جاسکتا ہے۔ سال 2021 کا فائنل ساوتھمپٹن میں کھیلا گیا تھا، جہاں فائنل میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 8 وکٹ سے ہرایا تھا۔ 2023 کا فائنل لندن واقع اوول میدان میں کھیلا گیا، اس بارآسٹریلیا نے فائنل میں ٹیم انڈیا کوشکست دے کرخطاب جیتا تھا۔ اس کے دو سال بعد یعنی ڈبلیو ٹی سی 2025 کا فائنل لارڈس پرکھیلا گیا اوراس بارجنوبی افریقہ نے چمپئن ہونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ فائنل میں اسے آسٹریلیا پرجیت ملی تھی۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

10 hours ago

British Airways Emergency: برٹش ایئرویز کی پرواز میں اچانک ایمرجنسی، 37 ہزار سے 9 ہزار فٹ تک نیچے آیا بوئنگ 777، لندن ڈائیورٹ

لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…

10 hours ago

Lucknow Floods: لکھنؤ میں سیلاب کا مستقل حل، فیض اللہ گنج سے نیمیش تک گرین کوریڈور کی طرز پر بنے گا پشتہ، سی ایم یوگی نے کیا بڑا اعلان

گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…

11 hours ago

EC Fact-Checks Rahul Gandhi’s Claim: راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن کا فیکٹ چیک، فارم-6 میں تبدیلی کے دعوے کو بتایا گمراہ کن، جانیں کیا کہا؟

راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…

11 hours ago