اسپورٹس

ICC Changed Pakistan Cricket Team Hotel : ہندوستان کے خلاف مقابلہ سے پہلے پاکستانی ٹیم کا ہوٹل کردیا تبدیل،امریکہ سے مقابلہ آج

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیویارک میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل کر دیا ہے۔ جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم کے ممبران کو نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم سے دور رکھنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔یہ بھی کہا گیا کہ نیو یارک میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہوٹل ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کو جس ہوٹل میں ٹھہرنا ہو گا وہ بہت دور ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے سربراہ نے پاکستانی ٹیم کے لیے رہائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئی سی سی سے رجوع کیا۔ انہوں نے اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انتظامیہ کو ہوٹل تبدیل کرنے پر راضی کیا۔

محسن خان کی مداخلت کے بعد ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے صرف 5 منٹ کے فاصلے پر واقع ہوٹل میں پاکستانی ٹیم کو ٹھہرانے کا انتظام کیا گیا۔ پاکستان کو اس اسٹیڈیم میں 9 جون(بھارت کے خلاف) اور 11 جون 2024 کو میچ کھیلنا ہے۔ اس سے قبل جس ہوٹل میں پاکستانی ٹیم کے قیام کے انتظامات کیے گئے تھے وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کے فاصلے پر تھا۔محسن نقوی نے آئی سی سی کو بتایا تھا کہ یہ عجیب بات ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا ہے جب کہ پاکستان کے علاوہ کچھ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کے فاصلے پر ہیں۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے ٹیم کے نیویارک میں قیام کے دوران کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولیات پر پہلے ہی اعتراضات اٹھائے تھے۔

واضح رہے کہ دہشت گردانہ حملے کے خطرات کے درمیان نیویارک انتظامیہ نے 9 جون کو ہونے والے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میگا میچ کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ تاہم، ذرائع نے یہ نہیں بتایا کہ آیا پی سی بی کے سربراہ نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے خدشہ ظاہر کیا یا نہیں۔رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کو طویل فاصلے کے باعث قیام کے دوران ہونے والی تکلیف کا ذکر کیا۔ محسن نقوی نے آئی سی سی کو بتایا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو نیویارک میں ہونے والے دو میچوں سمیت ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ کے لیے طویل سفر کی اجازت نہیں دیں گے۔

محسن نے آئی سی سی پر یہ بھی واضح کیا کہ اگر ان کا ہوٹل تبدیل نہیں کیا گیا تو وہ پی سی بی کے خرچے پر ٹیم کو بہتر اور آسان جگہ پر جگہ دیں گے۔ پاکستانی  چیف نے کہا، قومی کرکٹ ٹیم میری ذمہ داری ہے۔ کھلاڑیوں کی سہولت کو ہر طرح سے یقینی بناؤں گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم جمعرات 6 جون 2024 کو ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف میچ کے فوراً بعد نیویارک روانہ ہو جائے گی۔ نیویارک میں پاکستان کا مقابلہ 9 جون کو بھارت اور 11 جون کو کینیڈا سے ہوگا۔ پاکستان کا پہلے مرحلے کا آخری میچ 16 جون کو فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

2 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

3 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

5 hours ago