قومی

Jammu and Kashmir: کون ہیں انجینئر رشید؟ جیل میں رہتے ہوئے عمرعبداللہ کو الیکشن میں ہرایا

انجینئررشید کے نام سے مشہور آزاد امیدوار شیخ عبدالرشید نے جیل میں رہتے ہوئے اس بار کے لوک سبھا الیکشن میں جیت درج کی ہے۔ دو بار کے رکن اسمبلی رہے انجینئر رشید اس لوک سبھا الیکشن میں جیت درج کرنے کے بعد شمالی کشمیر کی بارہمولہ لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

انجینئررشید نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اور جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے لیڈر سجاد لون کو شکست دی ہے۔ انہوں نے عمرعبداللہ کو 2 لاکھ 4 ہزار 142 ووٹوں سے عمرعبداللہ کو ہرایا۔ انجینئر رشید کو کل 4,72,481  ووٹ ملے، جبکہ عمرعبداللہ کو صرف 2,68,339  ووٹ ہی مل سکا۔ سجاد غنی لون اس سیٹ پر تیسرے مقام پر رہے، انہیں 1,73,239  ووٹوں سے اکتفا کرنا پڑا۔

یواے پی اے کے تحت تہاڑجیل میں بند

وہ غیرقانونی سرگرمیوں روک تھام ایکٹ (یواے پی اے) کے تحت تہاڑجیل میں بند ہیں اوراس لوک سبھا الیکشن میں جموں و کشمیرکی بارہمولہ سیٹ سے جیت گئے ہیں۔ وہ جموں وکشمیرعوامی اتحاد پارٹی کے بانی ہیں۔ وہ جموں وکشمیرکے لنگیٹ انتخابی حلقہ سے دوباررکن اسمبلی رہ چکے ہیں، جہاں سے انہوں نے 2008 اور 2014 میں جیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے 2019 کا لوک سبھا الیکشن بھی لڑا تھا، لیکن ہارگئے تھے۔ انہوں نے یہ سبھی الیکشن آزاد امیدوار کے طور پر لڑے تھے۔

عبدالرشید کا نام انجینئررشید نام 2008 سے چلا آرہا ہے، جب انہوں نے کنسٹرکشن انجینئرکی نوکری سے استعفیٰ دے کر اپنا سیاسی کیریئر شروع کیا تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر 17 دنوں کی مہم کے بعد لنگیٹ اسمبلی حلقہ سے جیت حاصل کی۔

2019 میں کیا گیا تھا گرفتار

انجینئررشید فی الحال ٹیرر فنڈنگ معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ انہیں 2019 میں قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے نے ٹیرر فنڈنگ معاملوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ وہ یو اے پی اے کے تحت گرفتارہونے والے پہلے لیڈر ہیں۔ ان کے دو بیٹوں اسراررشید اور ابرار رشید نے اپنے والد کے لئے انتخابی تشہیرکی قیادت کی تھی۔ ریلیوں میں بھیڑ کی طاقت کی بنیاد پرانہوں نے اپنے والد پربیشتر ووٹ حاصل کرنے کا بھروسہ جتایا تھا۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jamia Protest: جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بڑا فیصلہ، 12 جنوری تک کیمپس بند، آن لائن ہوں گی کلاسیں، گھر بیٹھے ہوں گے سمسٹر امتحانات

کیمپس کے حالات اور طلبہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے…

1 hour ago

Maharasthra MLC Election Result: بی جے پی کو جھٹکا، ناگپور گریجویٹ سیٹ پر کانگریس کی جیت، ابھیجیت ونجاری پھر بنے ایم ایل سی

ابھیجیت ونجاری نے 2020 میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار کے طور…

2 hours ago

Heavy Rainfall Alert: ملک کی 23 ریاستوں میں بارش اور آندھی کا الرٹ، 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں ہوائیں

مانسون کی واپسی کے فوراً بعد محکمہ موسمیات (IMD) کے حوالے سے شدید طوفان، بارش…

2 hours ago