چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ پاکستان میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا ۔ معاہدے کی تفصیلات آئی سی سی جاری کرے گا۔ پس پردہ ہونے والی کوششوں کے نتیجے میں برف پگھلنے لگی ہے، ہفتے تک بریک تھرو ہوسکتا ہے۔اس کیلئے مزید ایک یا دو دن کی ضرورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق ہندوستان’’فیوژن فارمولے‘‘ پر رضامند ہوگیا ہے ،گرچہ پاکستان نے اس کیلئے اضافی پیسے اور نقصان کے ازالے کی کوئی بات نہیں کی۔البتہ اب بھی کچھ معاملات حل طلب ہیں ، اس لئے کچھ وقت درکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلیں گے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان 3 سال کے لیے ہائبرڈ ماڈل نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان بھی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت نہیں جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچا تو چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل بھی لاہور میں ہوں گے، بھارت کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو ایک سیمی فائنل پاکستان اور ایک دبئی میں ہوگا، بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو پھر فائنل دبئی میں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان اور بھارت کا میچ نیوٹرل وینیو پر ہوگا، اس کے علاوہ 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔اس میں کہا گیا کہ ایک سے 2 روز میں چیمپینز ٹرافی کا شیڈیول جاری کیے جانے کا امکان ہے، حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ائی سی سی شیڈیول کا اعلان کرے گا۔
آئی سی سی کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق دبئی میں کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں نئے صدر جے شاہ اور پاکستان سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کے غیر رسمی اجلاس کے دوران تقریباً اس فیصلے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ بہت معمولی اور چھوٹے چند معاملات ایسے ہیں جن پر غور کرنا اور فیصلہ لینا باقی ہے۔ ایسے میں مانا یہ جارہا ہے کہ اتوار یعنی 8دسمبر تک چیمپئنز ٹرافی کا حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا ۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں…
اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کئی سالوں سے…
دراصل امت شاہ کو پارلیمنٹ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ابھی ایک فیشن…
آپ کو بتا دیں کہ سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے ایم پی ضیاء الرحمان…
ذرائع کے مطابق اب تک کے اس تصادم میں پانچ ملیٹنٹوں کو ہلاک کرنے میں…