بھارت ایکسپریس۔
Champions Trophy 2025: ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چمپئنزٹرافی کا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تنازعہ کے سبب اب تک ٹورنا منٹ کا شیڈول جاری نہیں ہوسکا ہے۔ اب سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر کیسے دونوں کے درمیان تنازعہ ختم ہوگا اورکس دن ٹورنا منٹ کے لئے شیڈول کا اعلان ہوگا؟ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) دونوں کے درمیان کے تنازعہ کا حل نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی موجودہ وقت میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کے تنازعہ کا راستہ نکالنے میں مصروف ہوئی ہے۔ ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے دورے سے انکار کئے جانے کے بعد ہی شیڈول میں تاخیر ہو رہی ہے۔ رپورٹس میں تو یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ہائی برڈ ماڈل کے لئے تیار ہوگیا ہے۔ حالانکہ ابھی ان تمام دعووں سے متعلق کوئی باضابطہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ کرکٹ پاکستان کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چمپئنز ٹرافی پرآئی سی سی اوربی سی سی آئی کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے دبئی میں دوافسران کو تعینات کیا ہے۔ پی سی بی کے سابق آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیراور سی ای اوسمیرسید کوتعطل ختم کرنے کے لئے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے دبئی میں رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سابق سکریٹری اورآئی سی سی کے موجودہ چیئرمین جے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ شیئرکی ہے، جس میں میٹنگ کے کچھ پوائنٹ دکھائے گئے ہیں۔ آپ کوبتادیں کہ 2028 اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی میں جے شاہ کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے اور وہ اس کھیل کو پوری دنیا میں مقبولیت دلانے کی ضرورپرزورکوشش کرنے والے ہیں۔ برسبین میں اس وقت دیوجیت سیکیا بھی موجود ہیں، جنہیں حال ہی میں بی سی سی آئی کا عبوری سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
جے شاہ کا چمپئنزٹرافی تنازعہ کے درمیان آسٹریلیا پہنچنا کافی کچھ بیاں کررہا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ آسٹریلیا چمپئنزٹرافی معاملے میں بی سی سی آئی کے حامیوں میں سے ایک بورڈ ہے اوراس وقت ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے جوائنٹ سکریٹری دیوجیت سیکیا کا وہاں موجود ہونا بی سی سی آئی اورسی اے کے رشتوں کواہم بناتا ہے۔ یاد دلا دیں کہ جے شاہ کوکرکٹ آسٹریلیا اورنیوساؤتھ ویلس نے تین جنوری سے شروع ہو رہے سڈنی ٹسٹ کے لئے جے شاہ کومدعوکیا تھا۔
اس سے پہلے 2028 لاس اینجلس اولمپکس کے ڈائریکٹرنکولوکیمپریانی صاف کرچکے ہیں کہ کرکٹ کی واپسی میں وراٹ کوہلی کا بھی بہت بڑا تعاون ہے۔ وراٹ کوہلی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے 2028 اولمپکس میں کرکٹ کو لانا فائدے کا سودا ثابت ہوگا۔ اس درمیان جے شاہ کا 2032 برسبین اولمپک کمیٹی سے ملنا اشارہ مانا جاسکتا ہے کہ کرکٹ ٹورنا منٹ کوبہت بڑی سطح پرکرائے جانے پرغورہو رہا ہو۔ وہیں ٹیموں کی تعداد کوبھی اگلے 8 سال میں بہت حد تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مولانا محمودمدنی نے کہا کہ مسجد-مندرتلاش کرنے والے اس ملک کی یک جہتی اوراتحاد کے…
سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق کی مشکلات بڑھ گئی…
منسکھ منڈاویہ نے ڈی گکیش کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی شطرنج چیمپئن شپ…
نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے سیاسی پارٹیوں نے تیاری شروع کردی ہے۔ کانگریس…
تین ہفتوں میں 13 گیمز تک جدوجہد کرنے کے بعد، ڈنگ ریپڈ اور بلٹز ٹائی…
اتراکھنڈ کی رجت جینتی پربھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کی طرف سے ایک میگا کانکلیو کا…