اسپورٹس

ICC World Cup 2023: عالمی کپ کے دوران پاکستان کے پسند کی جگہ کھیلنے کے معاملے میں نیا موڑ، آئی سی سی نے دیا جواب

World Cup 2023 Venues: ایشیا کپ 2023 کے لئے جب یہ طے ہوا کہ ہندوستانی ٹیم اپنے مقابلے میزبان پاکستان کے بجائے دیگرکسی ملک میں کھیلے گی، تب سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ پاکستانی ٹیم بھی ہندوستان میں ہونے والے عالمی کپ کے لئے ہندوستان نہ آکر کہیں دوسری جگہ اپنے مقابلے کھیل سکتی ہے۔ اس کے بعد یہ بھی خبرآئی کہ پاکستانی ٹیم ہندوستان میں ہونے والے عالمی کپ میں اپنی پسند کے مقام پر ہی مقابلے کھیلے گی۔ حالانکہ اس معاملے میں اب تک پی سی بی اور آئی سی سی نے اس طرح کی بات چیت کسی بھی پلیٹ فارم پر ہونے سے انکار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں سامنے آیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہندوستان میں ہونے والے عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کے مقابلے محض چنئی اور کولکاتا میں چاہتا ہے۔ اس پر آئی سی سی سے منسلک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو اس بارے میں پی سی بی کی  طرف س کوئی سفارش نہیں آئی ہے۔ ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ وہیں پی سی بی کے ترجمان بھی واضح کرچکے ہیں کہ عالمی کپ وینیو کو ل کر ان کی آئی سی سی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

دہلی میں ہوسکتے ہیں پاکستان کے میچ

ہندوستان میں 5 اکتوبرسے 19 نومبر کے درمیان عالمی کپ کا انعقاد ہونا ہے۔ آئندہ دو تین ماہ میں اس ٹورنا منٹ کا پورا شیڈول آنے کی امید ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم دہلی میں ہی اپنے گروپ اسٹیج کے سبھی مقابلے کھیل سکتی ہے۔ ایک ذرائع نے ٹیلی گراف سے بات چیت میں بتایا ہے ‘دہلی بطور راجدھانی ہائی پروفائل مہمانوں کی میزبانی کرنے اور مناسب سیکورٹی انتظامات کے لئے جانی جاتی ہے۔ پاکستان کی ٹیم بھی پہلے بغیر کسی پریشانی کے دہلی میں رکی تھی۔ واگھہ بارڈرکے قریب ہونے سے پاکستان کے حامیوں کومیچ دیکھنے میں آسانی ہوگی۔’

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

11 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

34 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago